امام الاکبر نے سولاویسی زلزلہ متاثرین پر انڈونیشیا کو تعزیت پیش کی۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے انڈونیشیا کی قیادت اور عوام سے، جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پر رحم فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور دنیا کے لوگوں کو ایسی آفات سے محفوظ رکھے۔