امام اکبر نے انسانی بھائی چارے کا انعام "زاید " کوجیتنےوالوں کو مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ: یہ انعام امن شانتی کاستون ، اور ایسانمونہ ہے جس کی اقتداء کی جانی چاہئے ۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب ١١.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جناب انٹونیو گوٹرس، اور فرانسیسی کارکن مسز : لطیفہ بن زیاتن کو" انسانی بھائی چارے کا دوسرا انعام "زاید " کوجیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ امام اکبر نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہاکہ : میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جناب انٹونیو گوٹرس کو اپنا سلام پیش کرتاہوں کہ یہ تکریم اُس شخص کو ملی ہے جو اس کا مستحق تھا ، جناب انٹونیو گوٹرس پوری دنیا میں امن شانتی کی ایک عظیم مثال ہیں ، بلکہ ہم اس کا انتظار کررہے ہیں شاید وہ امن و شانتی کی اور بھی مضبوط اورٹھوس مثال - اللہ کی مشیت سے - بنیں گے جو شانتی پوری دنیا کو مشتمل ہوگی ۔ اسی طرح امام اکبرنے فرانسیسی کارکن مسز : لطیفہ بن زیاتن کو" بھی یہ کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی : پیاری بہن لطیفہ، آپ یقین سے جانیں کہ ہم سب آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، آپ نے اپنے صبر ، آزمائش اور حادثہ کو پوری انسانیت کی خاطر تحفہ میں بدل دیا ہے ، جو امن و شانتی کا تحفہ ہے ، حادثے پر غلبہ اور کنٹرول حاصل کرنے کا تحفہ ہے ، جب کہ جو رنج و الم آپ کو لاحق ہواہے بلاشک و شبہ وہ بہت بڑا ہے، جس کی کوئی حد نہیں، جو پوری زندگی آپ کو پریشان کرتارہےگا۔ یقینا آپ نے امن و سلامتی کا پیغام پیش کیا اور اس کو ملک کے کونے کونے میں کو پھیلارہی ہیں، اور ہمیں اور ہم جیسوں کو حوصلہ عطاکررہی ہیں کہ وحشی درندہ صفت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیئے ہم اپنے قدم کیسےآگے بڑھائیں ؟ ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ نے ایک مضبوط، صابرہ ، محتسبہ ،عورت کا کردار ادا کیا ، آپ کے لیئے بشارت ہے کہ آپ ایک شہید کی ماں ہیں جو جنت میں ہوتے ہیں، ساتھ ہی آپ ایک ایسانمونہ ہیں جس کی اقتداء پوری دنیا میں ہونی چاہیئے ، میں آپ کو اپنا ، ازہر شریف کا اور علماء ازہر کا سلام پیش کرتاہوں ، آپ ایک مضبوط مثالی ماں ہیں جو اس سے بھی زیادہ انعام کی مستحق ہے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025