امام اکبر نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کی خدمت کے لیے عربی سکھانے کا ایک مرکز قائم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کی تصدیق کی۔
امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے بدھ کو مشیخۃ الازہر میں، سفیر جارج آذر، مصر میں نیوزی لینڈ کے نئے سفیر، وتوالو اور اور ساموا سے ملاقات کی۔ شیخ الازہر نے نیوزی لینڈ کے باشندوں کو عربی زبان سکھانے کی خاطر الازہر سنٹر قائم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کی تصدیق کی، تاکہ قرآن کریم کی زبان پر عبور حاصل کرنے میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اور اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ ازہر میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 17 طلباء اور طالبات ہیں۔ جو الازہر شریف میں مختلف تعلیمی سطحوں پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مختص اسکالرشپس کی تعداد میں اضافے کے لیے الازہر کی استعداد کا اظہار بھی کیا۔ نیز الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں نیوزی لینڈ کے ائمہ کی میزبانی کے لیے تیار ہے تاکہ ائمہ اور مبلغین کو تربیت دی جا سکے اور وہ انتہا پسندانہ خیالات کی تردید کر سکیں۔ نیز شہریت، بقائے باہمی، اسلام میں خواتین کے حقوق، مغرب میں مسلمانوں کا اپنے معاشروں میں انضمام، اور مغرب میں مسلمانوں کے دیگر مسائل کا جواب دے سکیں۔
اپنی طرف سے سفیر جارج آذر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور امن، انسانی بھائی چارے اور مثبت بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا۔ کہ مصر کے لیے ایک نرم قوت کے طور پر الازہر کی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور نیوزی لینڈ میں عربی کی تعلیم کے لیے مرکز کے قیام کے معاملے پر الازہر کے ساتھ رابطہ رکھیں گے۔