امام اکبر نے بنین میں عربی سکھانے کا ایک مرکز قائم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کی تصدیق کی۔
امام اکبر نے الازہر کی جانب سے بینن کے مسلمانوں کو پیش کی جانے والی الازہر اسکالرشپس میں اضافہ کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے آج جمعرات کو مشیخۃ الازہر میں جمہوریہ بینن میں مصر کی نئی سفیرہ، سفیرہ رجاء عبدالخالق وکیل سے ملاقات کی۔ اور بینن کے لوگوں کے لیے الازہر کی حمایت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا امام اکبر نے بنین میں اسکالرشپ بڑھانے کے لیے الازہر کی تیاری کی توثیق کی، جو فی الحال سالانہ 8 اسکالرشپ ہیں۔ اور الازہر اس کا بڑا حصہ طب، فارمیسی، انجینئرنگ اور زراعت کی تعلیم کے لیے خاص کرنے کے لیے مستعد ہے۔ اس طرح سے یہ بینینی معاشرے کی حقیقی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اس کے علاوہ الازہر اپنے خرچے پر بنین کے ائمہ اور مبلغین کی تربیت کے لیے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں ان کو تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔ تاکہ ان کی دعوتی مہارت اور انتہا پسند گروہوں کے نظریات کی تردید کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔ آپ نے الازہر کی جانب سے بینن میں عربی زبان کی تعلیم کے لیے الازہر کے خرچ پر ایک مرکز قائم کرنے اور الازہر کے اساتذہ اور عربی زبان کے مختلف علوم کے ماہرین فراہم کرنے کی توثیق کی تاکہ قرآن پاک کی زبان سیکھنے میں بینن کے مسلمانوں کی خدمت کی جائے، اور الازہر کے مشن کو ایک ایسے ادارے کے طور پر مکمل کیا جائے جو دنیا میں عربی زبان اور اسلامی علوم کو پھیلاتا ہے۔ درسری طرف سے، سفیرہ رجا عبدالخالق نے امام اکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور الازہر شریف کی جانب سے براعظم افریقہ کی عوام کی خدمت اور دعوت، علم اور ریلیف کے مختلف شعبوں میں ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی طلبہ کی فائلوں کی پیروی کریں گی اور الازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کے اندراج کے معاملات کو آسان بنائیں گی۔