شیخ الازہر: ہم روانڈا کے لوگوں کے لیے وظائف بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

شيخ الأزهر- مستعدون لزيادة المنح الدراسية لأبناء رواندا .jpeg

امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف سے بدھ کو روانڈا میں مصر کی سفیرہ نرمین ظواہری نے ملاقات کی۔ اور روانڈا کے لیے الازہر کی علمی اور دعوتی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا امام اکبر نے توثیق کی کہ الازہر براعظم افریقہ کی عوام پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور جامعہ الازہر کے مختلف کالجوں میں افریقی طلباء کی میزبانی کا ہمیشہ خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے الازہر کی جانب سے روانڈا کے باشندوں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے وظائف میں اضافہ کرنے اور ان میں سے زیادہ تر کو پریکٹیکل کالجوں میں پڑھنے کے لیے مختص کرنے پر زور دیا۔ جیسا کہ میڈیکل، فارمیسی، اور انجینئرنگ، جو روانڈا کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے۔ آپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ الازہر روانڈا میں عربی زبان سکھانے کے لیے الازہر مرکز قائم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ مسلم کمیونٹی اور روانڈا کے مسلمانوں کے بچوں کی خدمت کی جا سکے۔ نیز الازہر روانڈا کے اماموں کی الازہرانٹرنیشنل اکیڈمی برائے ائمہ اور مبلغین  میں میزبانی کے لیے تیار ہے۔ تاکہ شدت پسند گروہوں کے شبہات کو رد کرنے کے لیے انہیں تربیت دی جائے۔ اور بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے اور ایسا نصاب تیار کرنے جو روانڈا کے معاشرے کی نوعیت اور اس کی گزری ہوئی خانہ جنگیوں کے مطابق ہو گا، جس میں شہریت کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ اپنی طرف سے، سفیرہ نرمین ظواہری نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی سعادت کا اظہار کیا، اور براعظم افریقہ کے لوگوں میں  بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے اور ان کے ساتھ تعاون کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے غیر ملکی طلباء کی فائل پر توجہ دینے اور ازہر شریف میں ائمہ اور مبلغین کو تربیت کے لیے لانے کی خواہش پر زور دیا اور کہا کہ وہ روانڈا میں الازہر کے کردار اور کوششوں کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025