شیخ الازہر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہوں نے علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے شیخ الازہر کو ملک کے دورے کی دعوت دی اور تصدیق کی: کہ ملائیشیا کے لوگ آپ سے بہت پیار اور محبت رکھتے ہیں۔
شیخ الازہر: ہم ملائشیا کے معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملائیشیا میں الازہر انسٹی ٹیوٹ میں توسیع کے لیے تیار ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ ازہر شریف نے بروز پیر، مشیچۃ الازہر میں، ملائیشیا کے وزیراعظم جناب انور ابراہیم، اور ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں ڈاکٹر زمبری بن عبد القادر وزیر خارجہ ، اور ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین شامل تھے سے ملاقات کی اور طرفین نے علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے شیخ الازہر کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملائیشیا کے عوام اس دورے کا بڑی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس محبت اور پیار کی وجہ سے جو وہ آپ سے رکھتے ہیں، اور اس قدیم اسلامی ادارے سے تعلق کی وجہ سے (بڑی بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں)۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ادارہ ہے اور یہ ملائیشیا کے طلباء کے لیے اسلامی علوم اور عربی زبان سیکھنے کا قبلہ ہے۔ شیخ الازہر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی ملک کے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ ان شاء اللہ اگلے سال اسے کرنے کی کوشش کریں گے، اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ الازہر کے ملائیشیا کے ساتھ تاریخی علمی تعلقات ہیں۔ اسکالرز اور غیر ملکی طلباء کا تبادلہ اس رشتے کا محور رہا ہے، اور کہا کہ الازہر 6,300 سے زائد ملائیشیائی طلباء کی میزبانی کر رہا ہے جو کنڈرگارٹن سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک مختلف تعلیمی سطحوں پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ملائیشیا میں ایک الازہر انسٹی ٹیوٹ "دار القرآن"، کے نام سے ہے، جس میں الازہر کے 8 اسکالرز ہیں جو ملائیشیا کے لوگوں کو اسلامی اور عربی علوم سکھاتے ہیں۔ اور ملائیشیا میں الازہر اداروں کے قیام کو وسعت دینے کے لیے الازہر کی آمادگی کا اظہار بھی کیا جو ملائیشیا کے لوگوں کی خدمت کریں اور اسلامی علوم سیکھنے اور پرامن بقائے باہمی اور دوسروں کی قبولیت کو مستحکم کرنے کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کریں۔ امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر اپنے روشن خیال معتدل نقطہ نظر کو پھیلانے کے لئے اپنے ملائیشیا کے طلباء اور فارغ التحصیل پر بھروسہ کرتا ہے ، اور انہیں اپنے معاشروں میں سفیر کی حیثیت سے تیار کرتا ہے ، اور الازہر میں ان کی تعلیم کے دوران انہیں بڑی توجہ اور دیکھ بھال کرتا ہے۔ آپ نے ملائیشیا کے اماموں، طلباء اور ملائیشیا کی وزارت مذہبی امور کے ملازمین کو الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں قبول کرنے اور ایک خصوصی نصاب کی تیاری جو ملائیشیا کے معاشرے کی نوعیت اور اس کے داخلی چیلنجوں کے مطابق ہو۔ جو بھائی چارے، بقائے باہمی اور دوسروں کی قبولیت کی اقدار کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہو، کا عندیہ بھی دیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اپنی طرف سے امام اکبر اور ازہر شریف کے کردار اور ملت اسلامیہ کے مسائل کی حمایت میں ان کے اہم مواقف اور عالمی امن، بھائی چارے اور انسانیت کی قدروں کو مستحکم کرنے اور صحیح اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے ملائیشیا کے اماموں کے لیے تربیتی کورسز کے انعقاد اور شدت پسند اور انتہا پسند گروہوں کے نظریے کی تردید میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے الازہر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کے طلباء کو کئی سالوں میں تعلیم دینے کی بھی تعریف کی۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور مثبت بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے شعبوں میں الازہر کی مہارت سے استفادہ کرنے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں پر زور دیا۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں الازہر کے فارغ التحصیل افراد کو بہت عزت اور قدر حاصل ہے اور وہ ملائیشیا کے بہت سے اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔