امام اکبر نے یمن میں دینی ادارے کھولنے کے لیے الازہر کی تیاری کا اعلان کیا۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے پیر کو مشیخۃ الازہر میں یمن کے وزیر اوقاف و رہنمائی شیخ محمد بن عیضۃ اور ان کے ہمراہ وزارت کے رہنماؤں کا ایک اعلی سطحی وفد تھا۔ سے ملاقات کی، یمن میں ازہر انسٹی ٹیوٹس کھولنے کے امکانات، اور یمن کے لوگوں کے لیے الازہر کی علمی اور دعوتی سپورٹ کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امام اکبر نے ازہر شریف میں یمنی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمن اور یمنی لوگ عربوں اور مسلمانوں کے دلوں میں خصوصی محبت ومقام رکھتے ہیں۔
الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے یمنی طلباء نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا، جب یہ طلباء الازہر سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں تو یمن میں الازہر کے سفیر بن جاتے ہیں، الازہر کی معتدل فکر کو پھیلاتے ہیں اور اس کے درست فکری نقطہ نظر کو فروغ دیتے ہیں۔. امام اکبر نے الازہر کی طرف سے یمن میں ادارے قائم کرنے کے لیے آمادگی(تیاری) کا اعلان کیا۔ تاکہ یمن کے لوگوں کی خدمت کی جائے، اور الازہر کے نصاب کے ذریعے یمنی معاشرے کی ضروریات کو پورا کیا جائے، اور الازہر کی جانب سے یمن کے لوگوں کو الازہر یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے داخلہ لینے کے لیے پیش کردہ وظائف کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا، اس کے ساتھ الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں یمنی اماموں اور مبلغین کو تربیت دینے کے لیے میزبانی کا بھی اعلان کیا۔ ، جس میں ایک خصوصی نصاب تیار ہو گا جو یمن کی ترجیحات، ضروریات اور اندرونی چیلنجوں کو مدنظر رکھے گا ۔اورانتہا پسندانہ نظریات کی تردید اور دلیل اور منطق کے ساتھ فکری طور پر ان کا مقابلہ کرنے میں ائمہ کی مہارت کو بڑھانے پر مرکوز ہو گا۔ اپنی طرف سے، یمنی وزیر اوقاف نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور عرب اور اسلامی ممالک کے مسائل کے حل میں ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ اور اس بات کی تصدیق کی کہ الازہر کا نصاب لوگوں کے لیے بقائے باہمی، محبت، امن، سلامتی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اور اس کا ہم یمنیوں نے تجربہ کیا ہے۔ اور اللہ پاک کے کرم سے یمنیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے ازہر شریف میں تعلیم حاصل کی ہے لہذا اللہ کے فضل اور الازہر کے نصاب اور اس کے فارغ التحصیل یمنی طلباء کی وجہ سے اہل یمن پرامن / محفوظ ہیں۔ اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر اس کے پیغام اور اس کے منہج کی موجودگی موجودہ وقت میں یمن کی فوری ضرورت ہے۔