شیخ الازہر نے صدر سیسی کو 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

شيخ الأزهر يهنِّئ الرئيس السيسي لفوزه في الانتخابات الرئاسية 2024.jpg

امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جمہوریہ مصر کے صدر جناب عبدالفتاح سیسی کو 2024 کے صدارتی انتخابات میں انہیں فتح پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ۔ (اور کہا کہ) مصری عوام اس اہم مرحلے پر صدر عبدالفتاح سیسی پر اپنے اعتماد کی تجدید کرتے ہیں تاکہ وہ  قوم کی قیادت کریں اور تعمیر، ترقی اور استحکام کے منصوبے مکمل کریں۔ اور وطن کی نشاۃ ثانیہ، ترقی اور خوشحالی کا حصول ممکن ہو۔ شیخ الازہر نے خدا سے دعا کی کہ وہ صدر عبدالفتاح سیسی کو ان کی نئی صدارتی مدت میں کامیابی عطا فرمائے۔ اور وہ مصری عوام کی امیدوں، امنگوں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے کام کر سکیں۔ وہ مصر کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لائیں اور وہ اقوام میں ایک باوقار مقام حاصل کرے۔ اور اللہ تعالی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی نعمت کو دوام بخشے  اور وطن عزیز کو ہر طرح کے نقصانات اور شر سے محفوظ رکھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025