شیخ الازہر نے صدر سیسی اور مصری عوام کو یوم پولیس اور 25 جنوری کے انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جناب صدر عبدالفتاح سیسی، صدر جمہوریہ، مصری عوام اور مصری وزارت داخلہ بشمول وزیر، افسران اور سپاہی، کو یوم پولیس اور 25 جنوری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ 
 
 
 
الازہر پولیس کے ہیروز اور ان کے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر اپنی مخلصانہ تعریف اور فخر کا اظہار کرتا ہے، جس کے معنی 1952ء میں اسماعیلیہ شہر میں برطانوی قابض افواج کے خلاف ان کے دلیرانہ قومی موقف سے عیاں ہیں۔ آج اس کی 72ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ مصری عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس خوبصورت یاد سے قربانی، عزم اور حب الوطنی کے جذبے کو ابھاریں۔ خاص طور پر اس وقت جب ہمارا عزیز مصر اور ہماری عرب اور اسلامی دنیا ایسے چیلنجوں سے گزر رہی ہے جن کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ اپنے ملکوں کی ترقی اور تقدم  کے لیے خلوص اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 
ازہر نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 25 جنوری کے انقلاب نے مصری جدوجہد اور قوم کی ترقی کی جستجو کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا۔ اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مصر کو خوشحالی اور استحکام کے تمام ذرائع فراہم کرے۔ اور مصر کے صالح شہداء پر رحم فرمائے، اور وطن عزیز کو ہر قسم کے نقصان اور شر سے محفوظ رکھے، اور اسے بھلائی، سلامتی، خوشحالی اور امن نصیب ہو۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025