شیخ الازہر انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر: آج ہماری دنیا کو اس دستاویز میں موجود اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

شیخ الازہر نے شیخ محمد بن زاید اور پوپ فرانسس کا انسانی بھائی چارے کی حمایت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
شیخ الازہر نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن پر غزہ اور سوڈان میں جنگوں اور تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شیخ الازہر نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ہماری عصری تہذیب جن جنگوں اور تنازعات سے دوچار ہے، اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم کمزوروں اور بچوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھیں۔
 
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کہا کہ: جب ہم انسانی اخوت سے متعلق دستاویز کی پانچویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آج ہماری دنیا کو اس دستاویز میں موجود اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جن میں سب سے پہلے اور سرفہرست ، مشرق وسطیٰ میں نہ رکنے والی جنگوں اور تنازعات کو روکنے کا سنجیدہ مطالبہ ہے۔ اور خاص طور پر جو فلسطین میں غزہ کی سرزمین پر، سوڈان کی سرزمین پر، بحیرہ احمر میں اور دنیا کے دیگر جلتے ہوئے ممالک میں رونما ہو رہا ہے۔ 
 
شیخ الازہر نے اپنی ریکارڈ شدہ تقریر جو انسانی اخوت کی کونسل میں پیش کی گئی ہے جس کا انعقاد پہلی بار انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے، کے دوران مزید کہا: کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس تاریخی دستاویز کی پانچویں سالگرہ ان تنازعات اور جنگوں سے ہم آہنگ ہے جن سے آج کی دنیا اور ہماری عصری تہذیب دوچار ہے، جو ہم سب پر ایک عظیم ذمہ داری عائد کرتی ہے، جس کے لیے اللہ تعالیٰ ہمیں اس دن جوابدہ ٹھہرائے گا جس دن ہم اس سے ملیں گے۔ اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے لاچار بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھیں، جن کا خون ضائع ہو رہا ہے۔ اورجن کی جانیں بلا قیمت صبح وشام ضائع ہو رہی ہیں۔
 
 
امام اکبر نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر، کے لیے اپنی طرف سے انتہائی تعریف اور احترام کا اظہار کیا ، جو انسانی اخوت کی دستاویز کے سرپرست ہیں اور اس کے وجود میں آنے سے لے کر انہوں نے اس کی حمایت، مستقل مزاجی اور فراخدلی سے اس کی دیکھ بھال کا عہد کیا جن کی نگرانی میں ایسے فراخدل لوگ میسر آئے جو خاموشی، خلوص، انسانی ضمیر کے احترام ، خیر کی حمایت اور غیر جانبداری سے خدا کی خاطر کام کرتے ہیں۔ قطع نظر ان کے عرقی ، مذاہبی، ذوقی اور ترجیحات کے اختلاف کے.
 
 
اسی طرح چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس کا بھی یہ کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا: کہ مجھے آج آپ کو انسانی اخوت سے متعلق دستاویز پر دستخط کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شریک کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس پر ہم نے ابوظہبی کی پروقار سرزمین پر 4 فروری 2019 کو ایک ساتھ دستخط کیے تھے۔ اس تاریخ سے لے کر مشرق و مغرب نے اس دستاویز کی سرپرستی میں آپ کے مستقل خلوص کا مشاہدہ کیا ہے، اور غریبوں اور ناداروں کی حمایت، مظلوموں اور مقہوروں کی مدد اور سب کے درمیان بھائی چارے اور امن کی روح کو پھیلانے کے لیے آپ کی مسلسل کاوش قابل ستائش ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024