امام اکبر نے برازیل کے سفیر سے ملاقات کی جس میں برازیل میں الازہر کے کردار کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

الإمام الأكبر يستقبل السفير البرازيلي لبحث سبل تعزيز دور الأزهر في البرازيل (1).jpg

برازیلی سفیر کا برازیل میں مسلمانوں کی خدمت کے لیے ازہری انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ
 
امام اکبر  پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب  شیخ الازہر شریف نے اتوار کو مشیخۃ الازہر میں قاہرہ میں برازیل کے سفیر پالینو نیٹو سے ملاقات کی تاکہ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
امام اکبر  نے کہا کہ: غزہ میں  بے گناہ فلسطینیوں کے حوالے سے برازیل کا مؤقف منصفانہ اور انسانیت پر مبنی ہے، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ مؤقف عربوں کے موقف اور آزاد دنیا کے موقف سے ہم آہنگ ہے، جس پر  ضمیر اور انسانیت غالب ہے۔ یہ موقف برازیل اور کچھ جنوبی امریکی ممالک کے موقف کے لیے غریب نہیں ہے، جو معصوم فلسطینیوں کے مصائب کے بارے میں بہت زیادہ علم پر مبنی ہے۔
امام اکبر نے کہا کہ الازہر کا مشن پوری دنیا میں امن پھیلانا ہے۔ اس لیے الازہر کے تمام ایلچی اور اس کے فارغ التحصیل ان ممالک میں امن کے پیامبر ہیں جن میں وہ رہتے ہیں۔ نیز آپ جناب نے الازہر اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں برازیل کے ائمہ اور مبلغین کو قبول کرنے کا خیرمقدم کیا۔ اور کہا کہ ان کے لیے دعوتی پروگرام کو اس انداز سے ڈیزائن کیا جائے گا  جو برازیل کی ضروریات اور اندرونی چیلنجوں کے مطابق ہو گا۔ جہاں ائمہ کو انتہا پسندانہ نظریات کی تردید کی تربیت دی جائے گی  جیسے بقائے باہمی اور تنوع کے مسائل، اسلام میں خواتین کے مسائل اور دیگر اہم موضوعات سے متعلق مسائل۔
اپنی طرف سے، برازیل کے سفیر نے عالمی سطح پر بقائے باہمی، بھائی چارے اور تنوع کی اقدار کو فروغ دینے میں الازہر کے کردار اور اسلام کی صحیح تصویر کو عام کرنے میں امام اکبر کے  کردار کو  اپنے ملک کی طرف سے  سراہا۔ اور علوم شریعہ کی تدریس میں الازہر کے وسیع تجربے سے مستفید ہونے اور الازہر کے سفیروں کے ذریعے براہ راست برازیل کے مسلمانوں تک اس کی  آواز پہنچانے  اور مسلمان بچوں کو اس قدیم ادارے میں پڑھنے اور اسلام  کے بنیادی ماخذ سے اسلامی معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجینے کا مطالبہ کیا ۔
برازیلی سفیر نے مطالبہ کیا کہ الازہر ان کے  ملک میں موجود رہے اور برازیل میں مسلم کمیونٹی کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے برازیل کے مسلمانوں اور مسلم کمیونٹی کی خدمت کے لیے ملک میں ازہری انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بھی زور دیا۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ برازیل اپنے مذہبی تنوع اور مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان بقائے باہمی کے لیے جانا جاتا ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ ان کے ملک میں اسلامی برادری کو اپنی مذہبی رسومات پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025