شیخ الازہر: ہم کمبوڈیا میں عربی زبان کی تعلیم کے لیے الازہر مرکز قائم کرنے کے لیے تیار ہیں

شيخ الأزهر- مستعدون لإنشاء مركزٍ أزهريٍّ لتعليم اللغة العربية في كمبوديا .jpeg

امام اکبر  پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب  شیخ الازہر شریف نے مسٹر اوکے سارون، مصر میں کمبوڈیا کے سفیر سے ملاقات کی اور کمبوڈیا کے مسلمانوں کی مدد میں الازہر کے کردار کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ 
امام اکبر نے مملکت کمبوڈیا اور تمام مشرقی ایشیائی ممالک کی طرف  سے الازہر میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلباء کو مکمل تعاون فراہم کرنے پر زور دیا۔ تاکہ وہ اپنے ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک موثر قوت بن سکیں۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کیا  کہ الازہر میں کمبوڈیا سے تعلق رکھنے والے 120 طلباء الازہر کے اداروں اور یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی سطحوں میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ اپنے ادب، اخلاق، سنجیدگی اور علم و معرفت کے حصول میں محنت  کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ الازہر ان پر بھرپور توجہ دیتا ہے اور انہیں تفوق اور اجتہاد کے تمام ذرائع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ملک اور دنیا بھر میں الازہر کے سفیر بن جائیں۔
امام اکبر  نے کمبوڈیا کے لیے اسکالرشپ بڑھانے اور کمبوڈیا کے اماموں کو قبول کرنے اور انہیں الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے  تربیت  ائمہ  اور مبلغین  میں تربیت دینے اور ان کی تبلیغی صلاحیتوں اور انتہا پسند گروہوں کے نظریات کی تردید کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے الازہر کی تیاری کی تصدیق کی۔
امام اکبر  نے کمبوڈیا میں عربی زبان سکھانے کے لیے ازہری مرکز قائم کرنے  اور اسے الازہر کے اساتذہ اور عربی زبان کے مختلف علوم کے ماہرین  فراہم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کی بھی تصدیق کی۔ تاکہ قرآن پاک کی زبان سیکھنے میں کمبوڈیا کے مسلمانوں کی خدمت کی جائے اور دنیا بھر میں عربی زبان اور اسلامی علوم کو پھیلانے والے ادارے کے طور پر الازہر کے مشن کو حاصل کیا جائے۔
اپنی طرف سے، مملکت کمبوڈیا کے سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں اپنے ملک کی طرف سے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے الازہر میں زیر تعلیم کمبوڈین طلباء کے لیے آپ جناب  کی دلچسپی اور توجہ  کے لیے امام اکبر  کا شکریہ ادا کیا، اور الازہر کی طرف سے ہر سطح پر آپ کی قیادت میں حاصل کی گئی علمی، دعوتی اور انسانی ہمدردی کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے صراحت سے کہا کہ: "اعتدال پسند فکر اور صحیح فہم کے ساتھ اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے الازہر پہلی منزل ہے، یہی چیز ہمیں اپنے طلبہ کو اس بڑے عالمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے پر ابھارتی ہے۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025