شیخ الازہر نے قاہرہ میں یمنی سفیر سے ملاقات کی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے بدھ کی صبح قاہرہ میں یمن کے سفیر خالد بحاح کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا۔
امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے کہا: انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا الازہر کے کام کی حکمت عملیوں میں سرفہرست ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر نے دنیا بھر کے ائمہ اور مبلغین کو انتہا پسندانہ سوچ کی تردید اور اسلام میں خواتین کے حقوق کے مسائل سے نمٹنے، مثبت بقائے باہمی ، انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی اکیڈمک اور علمی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الازہر نے گزشتہ سال یمن کے عوام کو 200 سے زائد اسکالرشپس فراہم کیں۔ الازہر میں ہمارے پاس 541 مرد اور خواتین طلباء الازہر اسکالرشپ پر اپنے ان بھائیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو اپنے خرچ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہ ایک بڑی تعداد ہے جس کے ذریعے الازہر کا مقصد اعتدال پسند ازہری فکر کے حامل ان طلبا کے ذریعے یمن پر اثر انداز ہونا ہے۔
شیخ الازہر نے کہا کہ اسلام کا فلسفہ امت کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے حصول پر مبنی ہے۔ ازہر نے ملت اسلامیہ کو دوبارہ متحد کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جہاں اس نے اسلامی مکالمے کے انعقاد پر زور دیا جو امت کے مختلف اجزاء کو اکٹھا کرے، آپ نے زور دیا کہ مذہبی رہنماؤں اور علماء کی سطح پر ہم آہنگی اور اتفاق مطلوبہ اتحاد کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
اپنی طرف سے یمنی سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور امام اکبر جو دین اسلام کی صحیح تصویر کو واضح کر رہے ہیں، اور وہ علمی اور دعوتی مدد جو الازہر دنیا بھر کے مسلمانوں کو اور خاص طور پر یمن اور فلسطین کے لوگوں فراہم کرتا ہے اس کو سراہا۔ اور ازہر کا موقف فلسطینی عوام کے حق میں اور اس کے آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت میں جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو۔ اس موقف کو یمن کی حکومت اور عوام سراہتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔
یمنی سفیر نے مزید کہا: " کہ میں مصر میں اپنی ذمہ داریاں یہاں ازہر شریف سے شروع کرنا چاہتا تھا۔ اس فکری ادارے کو عالمی سطح پر اور خاص طور پر تمام اسلامی دنیا کی طرف سے احترام اور توجہ حاصل ہے۔ ہمارا مقصد الازہر کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا ہے اور اس کے لیے یمن کے اندر اعتدال پسند فکر کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اور یہ یمن میں ازہر انسٹی ٹیوٹ کے قیام، الازہر ایلچیوں کا اضافہ کرنے اور اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیتی ائمہ اور مبلغین میں یمنی ائمہ اور مبلغین کے لیے تربیتی کورسز کو تیز کرنے کے ذریعے ہو گا۔