شیخ الازہر نے نیشنل ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر ہانی ناظر کی تعزیت کی۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

خدا کی مرضی اور تقدیر پر اطمینان کا اظہار فرماتے ہوئے عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے نیشنل ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر ہانی ناظر کی تعزیت کی۔ جو مریضوں کی خدمت ، لوگوں کی مدد  اور محتاجوں کے ساتھ تعاون کے ایک طویل سفر کے بعد بروز جمعرات انتقال کر گئے۔  امام اکبر نے مرحوم کے اہل خانہ، ان کے دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور بخشش سے ڈھانپ لے۔ اور ان کے عمل کو ان کے لیے سفارشی بنانے، وہ ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ "إنا لله وإنا إليه راجعون". ’’ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘‘۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025