امام اکبر نے امت اسلامیہ کو شب معراج کی مبارکباد پیش کی ۔

grand imam.jpg

امام اکبر ، پروفیسر، ڈاکٹر، احمد طیب شیخ الازہر شریف نے اسراء اور معراج کی مناسبت سے ملت اسلامیہ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسراء اور معراج الہی معجزہ ہے۔ جس کو عقلِ انسانی سمجھنے سے قاصرہے، امام اکبر نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ "فیس بک اور ٹویٹر" پر ایک پوسٹ کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس معجزے میں ہمارے نبی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے مناقب کے ساتھ خاص کیاجو کسی اور کو نہیں ملا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ لے جایا گیا جس میں سارے عظیم انبیاء اکرام موجودتھے ،تاکہ آپ کا یہ سفر ساری مخلوق پر آپ کی افضلیت کا شاہد ہو، اسی سفر میں مسلمانوں کی تکریم میں پانچ وقت کی نماز فرض کی گئی، امام اکبر نے یہ کہتے ہوئے اپنی پوسٹ کا اختتام کیا ، اے اللہ ! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نبیِ رحمت ، اور نبیِ امن و سلام ہیں، جنھوں نے امانت کو ادا کیا ، پیغام کو پہونچایا، اور ہمیں واضح دلیل پر چھوڑا ۔ اے اللہ! ہمیں اُن لوگوں میں شامل کر جو اُن کی ہدایت ،ا ور اُن کی سنت پرعمل پیرا ہیں۔ اے ارحم الراحمین! ہمیں ان کی شفاعت نصیب عطا فرما ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025