امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ایمن عاشور سے ان کے بھائی ڈاکٹر عاشور احمد عاشورکی وفات پر دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ "إنَّا لله وإنا إليه راجعون".’’ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘‘۔