شیخ الازہر نے پوپ تواضروس سے عید الفطر کی مبارکباد قبول کرنے کے لیے ان کا استقبال کیا

شيخ الأزهر يستقبل البابا تواضروس للتهنئة بقرب حلول عيد الفطر المبارك.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے بروز پیر، مشیخۃ الازہر میں، تقدس مآب پوپ تواضروس دوم، اسکندریہ کے پوپ اور قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست کا استقبال کیا۔  ان کے ساتھ آرتھوڈوکس چرچ کے رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔ عید الفطر کے قریب آنے پر مبارکباد دینے آئے تھے، اور امام کے ساتھ  الازہر کے علماء اور رہنماؤں کا ایک گروپ کی موجود تھا۔
تقدس مآب پوپ تواضروس نے کہا: "میں آپ کو اور مصر اور دنیا  بھر کے اپنے مسلمان بھائیوں کو قریب آنے والی عید الفطر کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جب بھی ہم ملتے ہیں تو ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے، خواہ وہ  مشیخۃ الازہر میں ہو یا آرتھوڈوکس چرچ میں۔ یہ ملاقاتیں مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان محبت کے بندھن کی تجدید کرتی ہیں۔ میں اپنی قوم اور اپنے پیارے مصر کے لیے مسلسل محبت، اچھے تعلقات، ترقی اور تقدم کی امید کرتا ہوں۔
اپنی طرف سے، امام اکبر نے ازہر شریف آنے پر ، تقدس مآب پوپ تواضروس دوم اور ان کے ساتھ آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اور آپ نے کہا:  ازہر میں خوش آمدید، اور ہم آپ کے ان خوبصورت جذبات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ہم اس دورے کی تعریف کرتے ہیں، جو دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کی عکاسی کرتا ہے جو ہم مصریوں کو بطور مسلمان اور عیسائی اکٹھا کرتا ہے۔  یہ ہمارے تعلقات کی گہرائی اور ایک قومی دھارے میں ہماری ہم آہنگی کی تصدیق کرتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کا بھی دکھ ہے کہ عید الفطر کی بابرکت ساعتیں قریب آ رہی ہیں اور غزہ میں ہمارے بھائی ابھی تک صہیونی جارحیت کا شکار ہیں جس نے غزہ میں زندگی کے تمام پہلوؤں کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نوجوانوں کو قتل کیا، بے گھر ہونے والوں کو نشانہ بنایا، اور گھروں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو مسمار کیا۔ درحقیقت، مجھے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی کوئی وضاحت یا جواز نہیں مل سکتے سوائے اس کے کہ یہ مذہب کی آواز اور انسانی اقدار، اخلاقیات اور اصولوں کے نظام سے خروج ہے اور انسانی ضمیر کی آواز کو سننے سے کانوں کو بہرا کر دینا ہے۔
 
 
شیخ الازہر نے مصری خاندانی گھر اور مصری معاشرتی دھارے کو محفوظ کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اسے الازہر اور مصری گرجا گھروں کے درمیان تعاون کے ثمرات میں سے ایک  ثمرہ قرار دیا۔ یہ فتن کو ختم کرنے اور انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مصر کو اس ایوان کی کوششوں اور اچھے اقدامات کا ثمر ملا ہے۔ اور مذہبی بنیادوں پر کی جانے والی بغاوت اور جنونیت محدود ہو گئی ہے۔ آپ  نے اس قومی منصوبے میں شرکت کو تیز کرنے، اس کے سماجی کردار کو بڑھانے، نوجوانوں پر توجہ دینے اور خواتین کے کردار کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024