شیخ الازہر نے صدر سیسی کو لیلۃ القدر کی تقریب میں الازہر میگزین کا دوسرا ایڈیشن، جو 106 جلدوں پر مشتمل ہے کا تحفہ دیا

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر نے ستائیسویں کے جشن جسے وزارت اوقاف کے زیر اہتمام مصر اور دنیا کے مختلف ممالک سے قرآن کریم کے حافظوں کے اعزاز میں منعقد کیا تھا، کے موقع پر عرب جمہوریہ مصر کے صدر جناب عبدالفتاح سیسی کو الازہر میگزین کا دوسرا ایڈیشن، بطور تحفہ پیش کیا۔  یہ 2024 م کا سب سے اہم علمی اور ثقافتی واقعہ ہے۔
الازہر میگزین کا دوسرا ایڈیشن 106 جلدوں میں شائع ہوا ہے جو سنہ 1349 ھ 1423 ھ بمطابق 1930 م 2002 م تک ہے۔ اس کے 100,328 صفحات ہیں۔ اسے پرنٹنگ کے اعلیٰ ترین، اور بہترین معیارات کا استعمال کرتے ہوئے پرنٹ کیا گیا۔
الازہر میگزین ان ثقافتی چینلز میں سے ایک ہے جو پوری دنیا میں مذہب کی روح، اس کی تعلیمات اور اخلاقیات کو پھیلانے میں مصر کے مقام اور قیادت کی نمائیدگی کرتا ہے۔ یہ اس بات کا سچا ثبوت ہے کہ دنیا کے مسلمان مصر، اس کے ازہر اور اس کے عظیم علماء کے لیے (عزت ) کے جذبات رکھتے ہیں۔
 
اپنی نشات کے بعد سے، میگزین نے کمیونٹی بیداری کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کیونکہ اس میں مصر اور عرب اور عالم اسلام کے عظیم علماء، ادیبوں اور مفکرین کے مقالات درج ہوتے ہیں، اس میں قرآن کریم کی تفسیر، سنت نبوی کی شرح، اسلامی تاریخ کے واقعات کا بیان اور ان سے حاصل ہونے والے دروس کو نئی بصیرت کے ساتھ مدون کیا جاتا ہے۔ اور مشکل فتاوی اور پریشان کن سوالات کا جواب بھی درج ہوتا ہے اور  لغوی اور ادبی علوم پر گہری دلچسپی لی جاتی ہے  جس سے قارئین کو ہماری عربی زبان سے تمسک اور ہماری شناخت کے تحفظ کو تقویت بخشتا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ سابقہ بڑے مسلم اسکالرز، جیسے ابن الہیثم، ابن حیان اور دیگر کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجرباتی علوم کی شراکت میں حصہ ڈالا جاتا ہے،
 
الازہر میگزین تقریباً ایک صدی سے مذہب کی تعلیمات کو عام کرنے، اس کے مقاصد کو واضح کرنے، اس کے تصورات کو درست کرنے، اخوت اور اچھے اخلاق کے جذبے کو پھیلانے، معاشروں اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اور مذہبی اور معاشرتی اصلاح کی بنیادیں قائم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ان چینلز میں سے ایک ہے جس کے ذریعے الازہر معاشرے میں پیدا ہونے والے غیر مہذب غیر ملکی خیالات، تباہ کن تصورات، خیالی نظریات اور اجنبی نظریات کو حل کرتا ہے۔
متعدد مدیرانِ اعلیٰ جو اپنی علمی اور سماجی قابلیت کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں  نے اس میگزین کی ادارت سنبھالی۔ ان میں ادیب مفکر/محمد فرید وجدی، ادیب  مصنف/احمد حسن الزیات، پروفیسر ڈاکٹر محمد رجب بیومی، اور ڈاکٹر۔ محمد عمارہ، اور آخر میں اکیڈمی کے سکریٹری پروفیسر ڈاکٹر نظیر عیاد شامل ہیں۔
 
الازہر میگزین سب سے پہلے محرم 1349 ھ بمطابق 1931 م  میں "نور الاسلام" کے نام سے جاری ہوا۔ پھر جلد ہی اس کا نام بدل کر "الازہر میگزین" رکھ دیا گیا جو آج تک جاری  ہے۔ اس تاریخ بعید سے لے کر یہ ہر ماہ ہمارے سامنے اپنے آپ کو علم کے موتیوں سے بھرپور کر کے پیش کرتا ہے ، اور اپنے علاوہ دیگر سے مستغنی کر دیتا ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی اس کا نعم البدل نہیں، سب سے پہلے اس کا اجراء  کرنے والے شیخ محمد الاحمدی ظواہری اور شیخ محمد اضر حسین تھے۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024