امام اکبر نے 15 مئی کو یوتھ ہاؤس میں غزہ کے الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری اسکول کے طلباء کے استقبال کی ہدایت کی ہے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

ازہر شریف کے انسانی کردار کے فریم ورک کے اندر اور غزہ کے طلباء کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مصر میں موجود غزہ کے الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری اسکول کے دونوں شعبوں سائنس اور آرٹس کے طلباء کو 15 مئی کو الازہر سے منسلک یوتھ ہاسٹل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ ان کو امتحانات کے دوران کھانا اور رہائش فراہم کی جائے اور ان کے مستقبل کے پیش نظر ان کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
ازہر کے انڈر سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد ضوینی نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ امام اکبر  نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے، ان کا خیال رکھنے اور انہیں آرام کے تمام ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت کی ہدایت کی ہے۔ یہ ان حالات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جن سے وہ گزر رہے ہیں۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ وہ  لمحہ بہ لمحہ ان کی خبر لے رہے ہیں، اور ان کی کامیابی وکامرانی کے خواہاں ہیں۔
اپنی طرف سے، ازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر کے سربراہ شیخ ایمن عبدالغنی نے وضاحت کی: کہ  تمام مضامین میں اساتذہ کو مختص کیا گیا ہے کہ وہ طلباء کے ساتھ ان کا مراجعہ کریں ، ان کے لیے مضامین کو آسان بنائیں، اور جس چیز کی شرح نہیں کی گئی اس کی شرح کریں، تاکہ طلباء امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ طلباء کو فوری طور پر لیا جائے گا تاکہ وہ 15 مئی کو الازہر سے منسلک یوتھ ہاسٹل میں رہائش پذیر ہوں۔ جو طلبہ کے لیے موزوں ماحول کے حصول اور انھیں تفریح ​​کے کچھ ذرائع مہیا کرنے کے لیے کام کرتا ہے ، تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں۔
غزہ کے طلباء کے لیے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات اگلے ہفتہ 18 مئی 2024 کو شروع ہوں گے، جن میں ادبی/ آرٹس والوں کے لیے فقہ اور انشاء اور سائنس والوں کے لیے فقہ اور حدیث کے مضامین ہوں گے۔ ادبی سیکشن کے امتحانات پیر، 24 جون، 2024 کو ختم ہوں گے، جبکہ سائنسی سیکشن کے امتحانات 29 جون، 2024 بروز ہفتہ کو ختم ہوں گے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024