شیخ الازہر کا فرمان بچوں کے لیے : اپنی ماؤں کے ساتھ ایسےہی ہو جاؤ جیسا کہ وہ تمھارے ساتھ تھیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹرکے اپنے آفیشیل پیج پر پوسٹ کرکے یوم مادر منایا جس میں انہوں نے بچوں کو ایک پیغام دیاکہ : اپنی ماؤں کے ساتھ ایسےہی ہو جاؤ جیسا کہ وہ تمھارے ساتھ تھیں۔ شیخ الازہر کا ٹویٹ یہ تھا کہ : ماں محبت، ایثار، قربانی اور وفاداری کی اعلیٰ ترین مجسم تصویر ہے، جو مصیبت کے وقت پناہ گاہ ہے ، خوف و گھبراہٹ کے وقت دل کا سکون ہے ، اللہ تعالی نے اس کا مقام بلند کیاہے ، اس لیئے جنت اس کے قدموں میں رکھ دیا ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ بھلائی کرنے کے بارے میں بار بار وصیت کیاہے ، لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : تمھاری ماں ، پھر تمھاری ماں ، پھر تمھاری ماں ، پھر تمھارا باپ ۔ اس لیئے اپنی ماؤں کے لیئے ایسے ہی ہوجاؤ جیسا کہ وہ تمھارے ساتھ تھیں