جنوبی افریقہ کے سفیر سے شیخ الازہر نے کہا: ہم فلسطینی کاز کی حمایت میں آپ کے تاریخی موقف کی بناء پر جنوبی افریقیوں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے لامحدود اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شيخ الأزهر لسفير جنوب إفريقيا- مستعدون لتقديم منح دراسيَّة غير محدودة .jpeg

امام اکبر نے کہا: غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے حوالے سے جنوبی افریقہ کا تاریخی موقف ایک ایسی عظیم قوم کی جانب سے ہی ہو سکتا ہے، جس کی پرورش ایک عظیم رہنما اور ہیرو نے کی ہو۔
آپ جناب نے مزید کہا: "مجھے خوشی ہے کہ یہ منفرد آواز افریقہ سے آئی ہے، اور خاص طور پر جنوبی افریقہ سے، جو ناانصافی اور استعمار کے خلاف کھڑے ہوئے، اس کی مزاحمت کی اور اسے شکست دی۔ ہم نے نیلسن منڈیلا کا دور دیکھا، اور انہوں نے جن چیلنجوں کا سامنا کیا وہ بھی دیکھا، اور ہم نے انہیں ثابت قدمی کی علامت پایا، اور وہ اپنے تمام موقف میں ایک ہیرو تھے۔ اس نے بہادری سے بھری زندگی گزاری جب اس نے نوآبادیات کو مسترد کیا، وہ ایک ہیرو تھا جب اس نے نسل پرستی کو مسترد کیا، وہ ایک ہیرو تھا جب اس نے طویل عرصے تک قید کا سامنا کیا تو وہ ایک ہیرو تھا ، اور جب اس نے جنوبی افریقہ کے لوگوں میں مظلوموں کی حمایت اور ظلم اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہونے کی اقدار کا جذبہ پیدا کیا تو وہ سب سے زیادہ بہادر تھے۔ 
شیخ الازہر نے بروز اتوار قاہرہ میں جمہوریہ جنوبی افریقہ کے سفیر جناب جوزف ماشمبائی سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ جنوبی افریقہ نے جو کچھ کیا ہے وہ صہیونی وجود کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ ہتھیار ہے۔ وہ اس عالمی تحریک کا محرک ہے جو یورپ اور امریکہ کی سڑکوں اور یونیورسٹیوں میں چلی ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کی طرف جنوبی افریقہ کے اقدام کی وجہ سے  صیہونی وجود نے اپنی چالوں کا ایک بڑا حصہ کھو دیا ہے جس کے پیچھے وہ یہود دشمنی کے بہانے چھپ جاتا ہے۔ اور کئی دہائیوں تک پوری قوموں کو دھوکہ دیتا رہا۔ لیکن جنوبی افریقہ نے  جھوٹوں کو بے نقاب کیا اور اس کیان کی حقیقی اور بری شبیہ ظاہر کی۔
شیخ الازہر نے جنوبی افریقہ کے لوگوں کو پیغام بھیجا: "آپ وہ ہیں جنہوں نے آزاد دنیا کے ضمیر کو جگایا، اس غلط راستے کو درست کیا جس پر دنیا چل رہی تھی، اور آپ فلسطینیوں کے ساتھ مل کر آزادی، مساوات زمین، انسان اور وطن پر حملے کے خلاف محاذ آرائی کی علامت بن گئے۔ ہم الازہر میں فلسطینی کاز کی حمایت میں آپ کے تاریخی موقف کو سراہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو بڑی ہراسانی اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، اور یہ کہ آپ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اور ہم فلسطینی کاز کی حمایت میں آپ کے تاریخی موقف کی بناء پر جنوبی افریقیوں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے لامحدود اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
 
 
اپنی طرف سے، جنوبی افریقہ کے سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے جنوبی افریقہ کے موقف کے لیے الازہر کی حمایت کرنے پر اپنے  ملک کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ امن کا حصول آسان نہیں ہوگا، اور ہمارا ملک اس راستے پر چلنے کے لیے تیار ہے، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کی جائے۔" اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے الازہر کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور یہ کہ جنوبی افریقہ میں مسلم کمیونٹی کا مختلف شعبوں میں تعمیر اور ترقی میں نمایاں کردار ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025