شیخ الازہر: الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے انڈونیشی طالب علم اعلی درجے کے طلباء ہوتے ہیں

شيخ الأزهر- طلاب إندونيسيا الوافدون للدراسة في الأزهر طلاب علم بدرجة امتياز .jpg

شیخ الازہر نے فلسطینی عوام کی حمایت میں انڈونیشیا کے نوجوانوں کے موقف کی تعریف کی:
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز منگل مشیخۃ الازہر میں، قاہرہ میں انڈونیشیا کے سفیر جناب لطفی رؤف سے ملاقات کی اور مشترکہ دعوتی اور علمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امام اکبر نے کہا: الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے انڈونیشی طالب علم اعلی درجے کے طلباء ہوتے ہیں ہیں، انہوں نے علم  کے حصول ، اخلاق، آداب اور تندہی سے وابستگی کی ایک مثال قائم کی ہے ۔ آپ  نے کہا کہ الازہر میں 14,000 سے زیادہ انڈونیشی طلباء مختلف سطحوں پر زیر تعلیم ہیں۔ اور وہ جامعہ الازہر کی مختلف اصل فیکلٹیز ، جیسے اصول الدین عربی زبان، اور شریعہ، یا پریکٹیکل فیکلٹیز جیسے طب اور فارمیسی میں زیر تعلیم ہیں ۔
شیخ الازہر نے غزہ  پر جارحیت کے حوالے سے انڈونیشیا کے موقف کو سراہا، جس کا اظہار انڈونیشی قوم نے شوارع اور مختلف چوکوں پر نکل کر کیا اور صہیونی ظلم وستم کو مکمل کنڈم کیا۔ اورغزہ کے عوام اور فلسطینی قوم کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے کھڑے ہوئے؛ جو مذہب، اخلاق اور عرف نے انہیں دیے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ مصری زکوٰۃ اور چیریٹی ہاؤس کے تعاون سے امدادی مہم کو تیز کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
اپنی طرف سے، انڈونیشیا کے سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، اور اسلام کی صحیح تصویر کو پھیلانے کے لیے ان کے عالمی موقف کی تعریف کی، اور الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے انڈونیشیائی طلباء کے لیے جن کی تعداد 14,000  ہے ان کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  اور انڈونیشیا کے لوگوں میں ازہر کی اچھی شہرت اور اعتماد کی وجہ سے بہت سے انڈونیشی باشندوں کی اپنے بچوں کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے کی خواہش کی طرف اشارہ کیا۔ (اور کہا کہ) انڈونیشیا میں الازہر کے فارغ التحصیل افراد کو ملک میں بہت زیادہ عزت دی جاتی ہے، وہ مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اور اب وہ سفارت کار، وزیر اور گورنر بن چکے ہیں۔
انڈونیشیا کے سفیر نے انڈونیشیا کے مختلف تعلیمی اداروں اور الازہر کے درمیان تعاون کے متعدد پروگرام شروع کرنے میں الازہر کی حمایت کے لیے اپنے ملک کی طرف سے شکریہ ادا کیا ، جن میں درج ذیل پروگرام شامل ہے: الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ و مبلغین میں ائمہ اور مبلغین کی تربیت، اعلیٰ ادارہ برائے قرآنی علوم (استقلال مسجد) کے ذریعے علماء کرام کی تربیت کے پروگرام میں الازہر کے ساتھ تعاون، اور الازہر آبزرویٹری برائے انسداد انتہا پسندی اور مشرقی جاوا کی اسلامی یونیورسٹی کے درمیان تعاون، اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں پڑھانے کے لیے انڈونیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے الازہر یونیورسٹی کے پروفیسرز کی مدد حاصل کرنا۔ اور الازہر میں انڈونیشیائی باشندوں کی الازہر میں شمولیت کو آسان بنانے کے لیے عربی زبان میں مساوات کے امتحانات کے انعقاد کے لیے الازہر میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ سینٹر کے ساتھ تعاون شامل ہے۔ نیز انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ الازہر انڈونیشیا کے متعدد خطوں میں عربی زبان کی تعلیم کے مراکز قائم کرے گا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024