شیخ الازہر نے غزہ کے اپنے طلباء سے کہا: آپ نے دنیا کو استقامت اور ثبات کا درس دیا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کی استقامت میں آپ کی تعلیم مکمل کرنے کا عزم دیکھ رہا ہوں۔
شیخ الازہر نے غزہ سے تعلق رکھنے والے اپنے طلباء سے کہا: میرا اور الازہر کا دروازہ آپ کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔
شیخ الازہر نے غزہ کے اپنے طلباء سے تعزیت کی جنہوں نے اپنے پیاروں اور اہل خانہ کو کھو دیا۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے ، غزہ کے الازہر انسٹی ٹیوٹ میں سیکنڈری اسکول کے تیسرے سال کے طلباء وطالبات کے ایک گروپ سے ملاقات کی : جن میں (غزہ کا مذہبی ادارہ، خان یونس انسٹی ٹیوٹ، اور شمالی غزہ انسٹی ٹیوٹ) کے لڑکے اور لڑکیاں شامل تھے، جنہوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے آغاز کے بعد، اپنی تعلیم مکمل کرنے اور امتحان دینے کے لیے قاہرہ میں الازہر انسٹیٹیوٹ میں شمولیت اختیار کی۔
امام اکبر نے مصر اور الازہر میں غزہ کے طلباء و طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: "جارحیت کے آغاز کے بعد سے پچھلے چھ مہینوں میں ہمارے دل سخت تکلیف سے دوچار ہیں، اور ہم آپ کے ساتھ اس انسانی المیے کو جھیل رہے ہیں جس سے آپ آئے دن دوچار ہیں۔ لیکن آج آپ سے ہماری ملاقات نے ہمیں ایک بار پھر امید بخشی۔ آپ نے دنیا کو ثابت قدمی، استقامت، امید اور خدا پر بھروسہ کے معنی سکھائے ہیں اور میں آپ کی ثابت قدمی اور آپ کی تعلیم مکمل کرنے کا عزم دیکھ رہا ہوں۔ الازہر شریف میں آپ کے وجود سے ہمیں خوشی ہے، اور ہم آپ کی اعلی کامیابی کی خاطر تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ میرا دروازہ اور الازہر کا دروازہ دن یا رات ہر وقت آپ کے لیے کھلا ہے۔
امام اکبر ان طلباء اور طالبات کے ساتھ تعزیت کرنے کے خواہاں تھے جنہوں نے اپنے خاندان اور دوستوں کے کو کھو دیا۔ آپ نے مصر کے ہسپتالوں میں داخل زخمی طلباء کے رشتہ داروں اور دوستوں کے حوالے سے بھی پوچھا۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ صحت یاب ہو جائیں۔ آپ ان تمام طلباء و طالبات کو بھی سننے کے خواہاں تھے، جنہوں نے جارحیت کے دوران غزہ میں اپنی موجودگی کے دوران گزارے ہوئے مشکل دنوں اور تلخ تجربات کی وجہ سے اپنے مصائب اور خوف کا اظہار کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ طلباء کی تمام ضروریات کا پتہ لگانے اور انہیں جلد از جلد پورا کرنے کے لیے ان کے حالات کی پیروی کرتے رہتے ہیں۔
اپنی طرف سے، غزہ کے طلباء نے شیخ الازہر سے کہا: "خدا نے ہمارے گھروں اور اداروں پر بمباری کے بعد نجات ہمارے لیے مقدر کی ہے، جب کہ ہم نے اپنے بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کو کھو دیا ہے۔ خدا ہمیں مصر آنے میں کامیابی عطا فرمائی، اور ہمیں ازہر شریف اور اس کے شیخ میں امید ملی۔ ہم نے اپنی تعلیم مکمل کی اور ہر طرح کی مدد حاصل ہوئی جس سے ہمیں اپنی تعلیم مکمل کرنے اور مضامین کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملی جب کہ ہماری تعلیم مکمل کرنے کا خواب بہت دور کی بات تھی۔
غزہ کے طلباء نے فلسطینی کاز کی حمایت اور ان کی مدد میں شیخ الازہر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں فلسطینی خاص رومال پیش کیا۔
شیخ الازہر نے ہدایت کی تھی کہ غزہ انسٹی ٹیوٹ کے طلاب، جو کہ مصر میں ہیں، اور الازہر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے سائنسی اور ادبی دونوں شعبوں میں ہیں، انہیں 15 مئی کو الازہر سے منسلک یوتھ ہاسٹل میں منتقل کیا جائے۔ اور امتحانات کی پوری مدت کے دوران انہیں کھانے پینے اور رہائش کے تمام ذرائع فراہم کیے جائیں۔ تاکہ ان کے اسکول کا ایک سال ضائع نہ ہو۔