امام اکبر نے شیخ محمد بن راشد کو ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت پیش کی

imam. jpg.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف نے  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،  وزیر اعظم ، اوردبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو ان کے بھائی شیخ حمدان بن راشد جو وزیر خزانہ تھے کی وفات پر تعزیت پیش کی  جو آج بدھ کی صبح انتقال کر گئے ۔ امام  اکبر نے  متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت،  عوام ، اور مرحوم کے اہل خانہ کو  دلی تعزیت اور ہمدردی  پیش کی، یہ  دعا کرتے ہوئے کہ :  اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت اور مغفرت میں ڈھانپ لے۔  اناللہ وانا الیہ راجعون - ہم اللہ  کے  لیئے ہیں اور  ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025