شیخ الازہر جنوب مشرقی ایشیا کے نئے دورے پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور جا رہے ہیں
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز ، آج پیر کی سہ پہر مصر کےدارالحکومت سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔امام جنوب مشرقی ایشیا کے نئے دورے پر ہے، جس میں ملائیشیا، تھائی لینڈ، اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ تینوں ممالک کی طرف سے پیش کردہ متعدد سرکاری دعوتوں پر مبنی ہے۔ جہاں الازہر کے شیخ اعلی حکام، مذہبی، ثقافتی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ الازہر ملائیشیا تعلقات کی حمایت اور غزہ پر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے مطالبے کے حوالے سے متحد اسلامی پوزیشن کو مضبوط کرنا مقصود ہے۔
دارالحکومت کوالالمپور میں قیام کے دوران شیخ الازہر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم سے ملاقات کریں گے اور ملائیشیا میں مذہبی اور ثقافتی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔ تاکہ الازہر کے کردار کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے، اس کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے ، ملائیشیا میں اس کی دعوتی اور تعلیمی خدمات کو پھیلایا جائے ، اور ملائیشیا میں عربی زبان کی تعلیم کے لیے الازہر مراکز کے قیام کو وسعت دی جائے۔
شیخ الازہر ملائیشیا کے نوجوانوں سے ملنے اور ان کے ساتھ عصر حاضر کے اہم ترین سماجی مسائل کے بارے میں بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں اسلامی علوم کے طلباء اور محققین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔