شیخ الازہر نے جمہوریہ انڈونیشیا کی سابق صدر میگاوتی سوکارنو کا استقبال کیا

شيخ الأزهر يستقبل ميجاواتي سوكارنو رئيسة جمهورية إندونيسيا السابقة.jpeg

شیخ الازہر: اسلام نے خواتین کے ساتھ انصاف کیا  ہے اور قوموں اور وطن کی تعمیر میں ان کے کردار پر زور دیتا ہے، اور جب میں ایک مسلمان خاتون کو اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے۔
جمہوریہ انڈونیشیا کی سابق صدر: شیخ الازہر سے مل کر خوشی ہوئی اور ان کا انڈونیشیا کا دورہ انڈونیشیا کے لیے بہت بہترین ہے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اپنی رہائش گاہ پر جمہوریہ انڈونیشیا کی سابق صدر مسز میگاوتی سوئیکارنو سے ملاقات کی۔ 
امام  اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام نے خواتین کو عزت دی اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا اس نے اسے تعلیم کے حق اور سماجی اور سیاسی زندگی میں شرکت کی ضمانت دی۔ اور قوموں اور وطنوں کی تعمیر میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور انڈونیشیا کی سابقہ صدر محترمہ میگاوتی اور ان کے والد لیڈر احمد سوکارنو جو کہ پہلے صدر تھے کی تاریخ کی تعریف کی ۔
اپنی طرف سے، انڈونیشیا کی سابق صدر نے اپنے ملک میں امام اکبر کے تیسرے دورے کا خیرمقدم کیا، انڈونیشیا کے عوام کے لیے اس دورے کی اہمیت پر زور دیا، جو انڈونیشیا کے لیے بہت اچھا ہے۔ کیونکہ انڈونیشیا کے عوام الازہر اور اس کے علماء سے محبت اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ اور شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور پچھلے ایڈیشن میں زید انعام برائے انسانی برادری کی جیوری کا رکن منتخب کرنے  پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جو کہ امن اور انسانی بقائے باہمی فروغ دینے کے میدان میں سرگرم متعدد بین الاقوامی مذہبی اور ثقافتی شخصیات پر مشتمل تھا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے انڈونیشیا کے صدر کے حکم پر اختراعات اور ایجادات کو آگے بڑھانے اور ممتاز تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک علمی ادارے کی صدارت سنبھالی، ، اور مختلف شعبوں میں ان صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے الازہر کے ساتھ تعاون کرنے کی ان کی خواہش ہے۔
بحث میں اسلامی دعوت اور مذہبی تعلیم کی خدمت میں مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کے طریقوں، مغرب میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے اور غزہ کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے ایک متفقہ اسلامی پوزیشن کے ساتھ آنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025