متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نہیان نے شیخ الازہر مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین سے ملاقات کی۔
شیخ الازہر جنوب مشرقی ایشیا کے غیر ملکی دورے کے بعد ابوظہبی پہنچ گئے۔
شیخ الازہر اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے مسلم کونسل کے " ادیان ترقی کے لیے" اقدام پر تبادلہ خیال کیا
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز جنوب مشرقی ایشیا کے غیر ملکی دورے کے بعد جس میں ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل تھے اماراتی دارالحکومت، ابوظہبی پہنچ گئے۔ جمعہ کی صبح وہ انڈونیشیا کے دارالحکومت سے روانہ ہوئے تھے۔
ابوظہبی پہنچنے کے فوراً بعد اماراتی صدر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نہیان نے شیخ الازہر سے ملاقات کی انہوں نے انہیں ان کے دوسرے ملک امارات میں ان کا خیرمقدم کیا اور ان کی صحت اور تندرستی کی خواہش کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات اور ازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے متعلقہ حکام کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ تاکہ مشترکہ انسانی اقدار کو مستحکم کرنے اور دنیا میں مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان بقائے باہمی، تہذیبی مکالمے اور امن کی ثقافت قائم کیا جا سکے۔ یہ ابوظہبی میں فروری 2019 کے دوران شیخ الازہر اور کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس کے دستخط کردہ "انسانی برادری" دستاویز کے اصولوں پر مبنی ہے۔
اجلاس میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اقدام پر غور کیا گیا، جسے دنیا میں ترقی اور امن کی کوششوں کی حمایت میں مذہبی اسکالرز اور قیادتوں کے کردار کو بڑھانے کے لیے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جسے جمہوریہ انڈونیشیا کے تعاون سے "ترقی اور امن کے لیے مذاہب کا اتحاد" کے عنوان شروع کیا جا رہا ہے۔
الازہر کے شیخ اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے امام کابر ڈاکٹر احمد طیب کی جانب سے رواداری اور انسانی بقائے باہمی کے پیغام کو پھیلانے اور دوسروں کے احترام کے کلچر کو فروغ دینے میں کی جانے والی قابل تعریف کوششوں کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام کی حقیقی تصویر کو متعارف کرانے اور اس کے رواداری کے پیغام کو جو نیکی، امن اور ہم آہنگی کا مطالبہ کرتا ہے کی حفاظت کرنے میں الازہر کے اہم کردار کو بھی سراہا۔
اپنی طرف سے، شیخ الازہر نے مملکت کے صدر کے اقدامات اور علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور ترقی کی حمایت میں ان کی فلاحی کوششوں کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ مملکت کے صدر کے انسانی منہج کو بھی سراہا جس کا مقصد انسان ہے اس کی تعمیر ہے اور اسے مختلف شعبوں میں بااختیار بناتا ہے
آپ نے اس دلچسپی کو سراہا جو متحدہ عرب امارات اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنے تاریخی موقف کی توسیع کے طور پر ملت اسلامیہ کے مسائل میں ادا کرتا رہا ہے، جن میں سب سے اہم فلسطینی کاز اور مختلف سطحوں پر برادر فلسطینی عوام کی حمایت ہے۔
آپ نے نفرت انگیز تقاریر اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ امن، بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے الازہر اور کونسل آف مسلم ایلڈرز کی کوششوں کا حوالہ دیا اور عصری انسانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں علمائے کرام اور حکما کے کردار کو فعال کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔
ملاقات میں صدارتی دفتر برائے نجی امور کے نائب سربراہ عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، صدارتی دفتر میں خصوصی امور کے مشیر عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن تہنون آل نہیان، اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کے جنرل اتھارٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر عمر حبتور الدرعي ، اور کونسلر محمد عبدالسلام، کونسل آف مسلم ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔