شیخ الازہر نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا۔ اور اس بات پر زور دے کر کہا: تعلیم ہمارے بچوں کو مہلک معاشرتی بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی دیوار ہے۔

شيخ الأزهر يستقبل وزير التربية والتعليم.jpeg

شیخ الازہر: تعلیم قوم کی امنگوں کے مطابق ایک مستقل شخصیت ہونی چاہیے۔
 
شیخ الازہر نے غیر اعلانیہ اہداف رکھنے والے تعلیمی نظام کی قیادت کے خلاف خبردار کیا۔
 
شیخ الازہر نے ثقافتی یلغار کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے عرب تعلیم کو ختم کرنے کے منصوبوں کے خلاف خبردار کیا.
 
شیخ الازہر: استاد کے احترام اور تعریف کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنا اور اسے جود و سخا کی ترغیب دینا ضروری ہے۔
 
شیخ الازہر: جب ہم طالب علم تھے تو ہماری سب سے بڑی خواہش تھی کہ ہم اپنے اماموں اور اساتذہ کی طرح بنیں کیونکہ ہم نے ان کی ثقافت، احترام اور خلوص کی وجہ سے انہیں پایا۔
 
وزیر تعلیم و تربیت نے طلبہ کو انتہا پسندی کے خلاف تحفظ فراہم کرنے اور اعلیٰ اقدار کے فروغ کے شعبوں میں وزارت کے ساتھ ازہر کے تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
 
وزیر تعلیم و تربیت: ہم تعلیمی نصاب میں اقدار اور اخلاقیات کو ضم کرنے کے غیر روایتی ذرائع ایجاد کرنے میں کوشاں ہیں تاکہ انہیں معاشرے میں مؤثر انداز میں آسانی کے ساتھ عمل میں لایا جائے۔
 
عزت مآب امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب،شیخ الازہر شریف، نے مشیخة الأزہر میں جناب محمد عبد اللطیف، وزیر تعلیم و تربیت کا استقبال کیا اور مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب امام اکبر نے فرمایا: "تعلیم نئی نسل اور نوجوانوں میں دینی اور ثقافتی شناخت کو مضبوط کرنے کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے، اور یہ ایک مضبوط دیوار ہے جو ہمارے بچوں کو انتہا پسندانہ خیالات اور ثقافتی یلغار کے خطرات سے بچاتی ہے۔ یہ یلغار ہمارے اخلاقی نظام اور اقدار کو بگاڑنے اور ایسے معاشرتی امراض، رویوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے جو انسانی فطرت کے خلاف ہیں، جیسے ہم جنس پرستی اور خاندانی نظام کے علاوہ جنسی تعلقات۔ اس لیے ہمارے عرب معاشرے میں تعلیم کو ایک منفرد خصوصیت اور آزاد شخصیت کا حامل ہونا چاہیے، اور یہ تعلیم قوم کی توقعات اور امنگوں کے مطابق ہو، تاکہ ایسی نوجوان نسل تیار کی جا سکے جو مستقبل میں قیادت کا پرچم تھامنے کے قابل ہو۔"
 
عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تعلیمی نظام اور طرق کے پیچھے ایسے مقاصد ہو سکتے ہیں جو ہماری عربی اور دینی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم تعلیمی منصوبوں کے ثقافتی حملوں کے مقابل ہوشیار رہیں۔ آپ نے مدارس کے روایتی کردار کی بحالی اور تعلیم کو خاندانوں کے لیے بوجھ نہ بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور اس بات پر زور دیا کہ نصاب میں ایسی چیزیں شامل کی جائیں جو نوجوانوں کو دین اور اخلاقیات کی اقدار پر قائم رکھ سکیں۔
 
عزت مآب شیخ  نے ان ڈرامائی کاموں کے خوفناک نتائج پر بات کی جو علم اور استاد کی قدر کو کم کرتے ہیں، اور کہا کہ "استاد کی عزت اور قدر کرنے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا ضروری ہے اور اس کو طلباء اور معاشرے کے سامنے ایک مثال اور نمونہ کے طور پر پیش کرنا ضروری ہے، اس کے علاوہ استاد کی حوصلہ افزائی اور اس کے کردار کا مذاق اُڑانے یا توہین کرنے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی بھی ضروری ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ایک مستحکم منصوبے کے ذریعے ممکن ہوگا جو نوجوانوں کو متاثر کرنے والے نمونوں کو تخلیق کرے، اور اس دوران انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی ثقافت، احترام، محبت، عاجزی اور اخلاص نے ان کی طبیعت پر بہت گہرا اثر چھوڑا۔
 
وزیر محمد عبد اللطیف نے شیخ الأزہر کی دین اسلام کی صحیح تعلیمات کی ترویج میں کی گئی کوششوں کو سراہا۔  جو ازہر شریف ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے اقدار اور اخلاقیات کی ترویج میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت کے پاس ایک جامع منصوبہ ہے جو طلباء کو اسکولوں کی طرف واپس لانے اور مستقبل میں ملازمتوں کے لیے تیار کرنے میں مدد دے گا، اور اس کے ساتھ غیر روایتی طریقے بھی اپنائے جائیں گے تاکہ اقدار اور اخلاقیات کو نصاب میں شامل کیا جا سکے۔
 
 
 
وزیر تعلیم نے بھی اس بات پر زور دیا کہ وزارت ازہر کے ساتھ طلباء کو انتہا پسندی سے بچانے، صداقت، اخلاص اور والدین کے ساتھ حسن سلوک جیسے اقدار کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ اس مقصد کے لیے ازہر کے علماء اور اساتذہ کے ساتھ مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور مواد کو طلباء کے لیے جدید اور آسان طریقے سے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ آسانی سے سمجھ سکیں اور ان کے لئے عمر کے مختلف مراحل میں اسے اپنانا ممکن ہو۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025