شیخ الازہر نے امارات کی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف کے وفد سے ملاقات کی
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے مشیخة الازہر میں، متحدہ عرب امارات میں اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی کا ایک وفد، سربراہ ڈاکٹر عمر الدرعی، کا استقبال کیا.
عزت مآب امام اکبر نے متحدہ عرب امارات میں مذہبی تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے ازہر کی خواہش پر زور دیا۔انہوں نے اپنے بھائی شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے دنیا کے مختلف حصوں میں فراہم کردہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔
شیخ الازہر نے ڈاکٹر عمر الدرعی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ مفتیوں اور علماء دین کو خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور اس بات سے خبردار رہنا چاہیے کہ کہیں بعض روایات اور رواج عورتوں کے حقوق پر غالب نہ آجائیں، جو کہ بعض شرعی احکام اور نصوص کے برخلاف ہیں۔ حالانکہ یہ شرعی احکام اور نصوص دراصل ان روایات کو ختم کرنے کے لیے نازل ہوئی تھیں جنہوں نے عورتوں کو ان کے بہت سے حقوق سے محروم کر رکھا تھا، جو کہ اسلام نے انہیں دیے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام نے عورت کو جاہلیت کی زنجیروں سے آزاد کیا اور اسے ایسے حقوق فراہم کیے جو اس دین کے نازل ہونے سے پہلے اسے حاصل نہ تھے۔ اسلام نے عورت کو مالی طور پر آزاد کیا، اور انہیں مردوں کا برابر کا شریک ٹھہرایا، اور دیگر بہت سی صورتوں میں عورت کی عزت اور حقوق کو یقینی بنایا، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافذ کیا۔
اپنی جانب سے، متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور و اوقاف کے سربراہ نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی اور وفد کی طرف سے اعزاز کا اظہار کیا، اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان کی عظیم اور عالمی سطح پر اسلامی علوم کی ترویج، اور مکالمہ و انسانی بھائی چارے کی ثقافت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی قدر کی۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اماراتی فتویٰ کونسل مختلف مسائل میں الازہر کے فتاویٰ اور آراء پر انحصار کرتی ہے، کیونکہ الازہر کو ایک مستند اور معتبر مرجع سمجھا جاتا ہے، جو اماراتی عوام اور تمام مسلمانوں کے دلوں میں بڑی عزت اور اعتماد کا حامل ہے۔