شیخ الازہر نے صومال کے سفیر سے ملاقات کی اور ان کے عوام کے لئے دعوتی اور تعلیمی حمایت بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

شيخ الأزهر يستقبل سفير الصومال لبحث سبل تعزيز الدعم الدعوي والتعليمي لأبناء بلاده .jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، نے قاہرہ میں صومال کے سفیر علی عبدی اورای سے ملاقات کی۔ اور صومال کے عوام کے لئے ازہر کی دعوتی اور تعلیمی حمایت کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 
عزت مآب امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ ازهر شریف اور صومال کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ازهر شریف میں صومال کے 2400 سے زائد طلباء و طالبات مختلف تعلیمی مراحل میں، ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک، تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ازہر نے صومال کے أئمہ کے ایک گروپ کو الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ ووعاظ میں ائمہ اور واعظین کی تربیت کے لیے مدعو کیا۔
 
عزت مآب امام اکبر نے ازہر شریف کی جانب سے صومال کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جنہیں مختلف چیلنجز اور تنازعات کا سامنا ہے، جو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ صومال کی حکومت اور عوام کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے کامیابی عطا فرمائے اور اس ملک کو خوشحالی، امن، اور استحکام سے نوازے۔
 
دوسری جانب۔ صومالیہ سفیر نے عزت مآب امام اکبر اور ازہر شریف کی طرف سے صومالیہ کے عوام کی دیکھ بھال، ازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے والے صومالی طالب علموں کو ضروری مدد کی فراہمی اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف چیلنجز میں صومالیہ کی حمایت میں ازہر شریف کی طرف سے فراہم کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صومالیہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور انتہا پسند گروہوں کے نظریات کی تردید کرنے میں ازہر شریف کے فارغ التحصیل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025