شیخ الأزہر نے وزراء برائے پانی اور اوقاف کا استقبال کیا اور پانی کے تحفظ کی اہمیت پر شعور اجاگر کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شيخ الأزهر يستقبل وزيري الموارد المائية والأوقاف لمناقشة سبل رفع الوعي بأهميَّة ترشيد المياه .jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر ڈاکٹر ہانی سویلم  اور وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے استقبال کیا۔
عزت مآب امام اكبر نے عصر حاضر کے سماجی مسائل کے بارے میں عوامی شعور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی شریعت میں پانی کے تحفظ کے بارے میں موجود ہدایات اور کچھ مسلمانوں کے عملی رویوں کے درمیان فرق ہے۔ شیخ الأزہر نے ازہر شریف کی طرف سے ایک تعلیمی نصاب تیار کرنے کی تیاری کا کہا، جو سماجی مسائل، خاص طور پر ماحولیات، آب و ہوا، اور پانی کی اہمیت پر شعور اجاگر کرے۔ اس نصاب کو آسان اور سادہ انداز میں تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ مختلف تعلیمی مراحل میں اسے سمجھا جا سکے اور اس میں صفائی اور پانی کے بچاؤ جیسے موضوعات شامل کرنے کا کہا۔
 
 شیخ الأزہر نے پانی کی اہمیت اور اس کے بچاؤ کے لیے مؤثر میڈیا مہمات چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مہمات کو بچوں اور نوجوانوں کے لیے دلچسپ انداز میں پیش کیا جانا چاہیے اور انہیں زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مناسب جگہ دی جانی چاہیے۔
شیخ الازہر نے عصر حاضر کے معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مساجد کے کردار پر بھی زور دیا، اماموں کو تعلیم دینے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور مساجد اور عوامی مقامات کو بہترین عملی طریقوں سے فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو پانی کو بچاؤ اور ماحول کے تحفظ میں مدد کرتے ہیں.
ڈاکٹر ہانی سویلم وزیرِ آبپاشی، نے پانی کی اہمیت اور اس کے وسائل کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پانی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اسی مقصد کے تحت وزارت نے آئندہ دورانیے میں پانی کی آگاہی کے لیے مہم  شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے، جن میں الأزہر کے علماء، اعلیٰ قیادت، ائمہ، فکری و ثقافتی شخصیات، اور سماجی رہنما شامل ہوں گے۔ یہ مہم لوگوں کو پانی کے بچاؤ اور اس کے تحفظ کی اہمیت پر توجہ دلانے کے لیے ہوگی۔
وزیر اوقاف نے بتایا کہ وزارتِ اوقاف اور وزارتِ پانی مشترکہ طور پر ائمہ اور واعظین کو پانی کے بہترین استعمال کے طریقوں کی تربیت فراہم کر رہی ہیں اور پانی کے بچاؤ کے عملی مثالیں فراہم کر رہی ہیں۔ اس تربیت کا مقصد یہ ہے کہ امام ان معلومات کو جمعہ کی خطبے اور مساجد میں دینی درس کے ذریعے لوگوں تک پہنچا سکیں، تاکہ ماحولیات اور پانی کے احترام کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے وسائل کی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025