شیخ الازہر نے صدر سیسی کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے

الإمام الأكبر أ.د_ أحمد الطيب ٨. jpg.jpg

گرینڈ امام  پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف  نے   صدر عبدالفتاح السیسی، صدر جمہوریہ، مصری عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اس موقع پر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ خدا اسے ہمارے اور مسلمانوں کے لیے خیر، یمن اور برکتوں کے ساتھ لوٹائے۔ امام  اکبر نے رمضان کے مہینے کو عبادت، اطاعت ، اعمال صالحہ اور سخاوت  اور عطا   کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ( اور کہا ہے کہ) یہ تہڈیب  نفس کے لیے ایک تحفہ الٰہی ہے، اور تقویٰ اور رواداری اور اجر کو دوگنا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، اور  سب  کو مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی دعوت دی  ہے۔  تاکہ نمازیوں کی حفاظت اور کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔ امام  اکبر نے اس امید کا اظہار کیا ہے  کہ خداوند تعالی  اس بہترین  موقع کی وجہ سے ہمارے پیارے مصر، عرب، اسلامی اور پوری انسانی  قوم کو بحال کرے گا۔ انسانیت کو کورونا کی وبا سے نجات ملے گی اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ بھلائی، سلامتی، خوشحالی اور امن سے لطف اندوز ہو گا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025