آذربائیجان کے صدر کی سرکاری دعوت کی بنیاد پر، شیخ الازہر کانفرنسوں کی تاریخ میں پہلی بار COP29 میں شرکت کر رہے ہیں۔
پہلی بار شیخ الازہر آذربائیجان میں COP29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ماحولیاتی مسائل پر اسلام کے موقف کے بارے میں تقریر کریں گے۔
الازہر میڈیا سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین، انتیسویں سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جو 11 سے 22 نومبر تک ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (COP29) کے تحت منعقد ہو گی۔ یہ کانفرنسوں کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ یہ شرکت جمہوریہ آذربائیجان کے صدر جناب صدر الہام علیئیف کی طرف سے اس سال جون میں قاہرہ مشیخۃ الازہر میں امام اکبر سے ملاقات کے دوران دی گئی ایک سرکاری دعوت نامے کی بنیاد پر طے ہوئی ہے۔
وہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے مسئلے پر اسلام کے موقف اور اس بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار کو بڑھانے کے لیے مذہب کی آواز سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر ایک اہم تقریر کریں گے۔ جو اس سنگین مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ثابت ہو گی، جس سے کرہ ارض پر زندگی کو خطرہ ہے۔
اسی طرح امام اکبر، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین، اس شرکت کے موقع پر متعدد عہدیداروں اور مذہب، فکر اور ثقافت کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ تاکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے وژن کو یکجا کرنے اور مشترکہ کوششوں کو متحرک کرنے کے مقصد کو حاصل کیا جائے۔ ان میں سرفہرست آب و ہوا کے مسائل اور جنگیں اور تنازعات ہیں جن کا آج ہماری دنیا مشاہدہ کر رہی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شیخ الازہر اقوام متحدہ کی کانفرنس آف دی پارٹیز آن کلائمیٹ چینج (COP) میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس لیے کہ یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جو ایک عالمی چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے جس نے ہمیشہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر غریب ترین اور انتہائی ضرورت مند گروہ، پناہ گزین اور بے گھر افراد، اور وہ لوگ جنہوں نے رہائش اور پناہ گاہ کھو دی ہے۔