شیخ الازہر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اور مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ الازہر اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے الازہر اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط اور تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
شیخ الازہر اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے عربی زبان کی تعلیم کے لیے الازہر سنٹر اور ملائیشیا میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی ایک شاخ کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے عزت مآب انور ابراہیم، ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے آذربائیجان کے لیے وطن سے اپنے طے شدہ سفر کے لیے روانگی میں ان سے ملاقات کی وجہ سے تاخیر کی، کیونکہ اور جب امام اکبر اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا میں تھے تو ان کا شاندار اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور ان کی فراخدلی سے مہمان نوازی ہوئی۔
امام اکبر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا الازہر الشریف میں خیرمقدم کیا۔ اور الازہر اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور خاصیت کا ذکر کیا جسے الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے ملائیشیا کے طلباء نے مضبوط اور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنی طرف سے، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے امام اکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے موجودہ دورہ مصر کے دوران ان سے ملنے کی خواہش کا ذکر کیا۔ اور شیخ الازہر کے حالیہ دورہ ملائیشیا کی اہمیت اور ملائیشیا کے تمام لوگوں پر اس دورے کے اثرات کا ذکر کیا، اور کہا کہ اس کی وجہ الازہر الشریف اور شیخ طیب سے ان کی بے پناہ محبت اور قدردانی ہے۔ اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں بہت سے اہم منصوبے شروع ہوئے ہیں، انہوں نے اس لیکچر کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ کیا جو امام اکبر نے ملائیشیا کے عوام کو دیا تھا اور امام اکبر کے اس لیکچر کو ملائیشین زبان میں ترجمہ کرنے اور اس کی اشاعت کو مساجد، تعلیمی اداروں، لائبریریوں اور ثقافتی اداروں میں پھیلانے کی بھی نشاندہی بھی کی۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے دارالحکومت کوالالمپور میں عربی زبان کی تدریس کے لیے الازہر سنٹر کھولنے کی منظوری کی بھی تصدیق کی، جو اگلے موسم گرما میں اپنا کام شروع کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا ایک علاقائی دفتر قائم کرنے کا عندیہ دیا تاکہ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو اس کی عظیم خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملائیشیا الازہر کے ساتھ تعاون کے لیے نئے افق کھولنا چاہتا ہے۔
شیخ الازہر اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے الازہر اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تاکہ ان ممالک میں مختلف مسائل پر الازہر کے موقف کو متعارف کرانے اور علمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے مقصد کو پورا کیا جائے، اور الازہر کی آواز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشیات اور تکنیکی ترقی کے شعبوں میں ان سرکردہ ممالک کے تجربات کو اس طرح سے پہنچانا ہے کہ وہ اسلامی اقوام کی ترقی اور قوم کے اتحاد اور وحدت کے لیے مفید ہو۔
شیخ الازہر اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے الازہر یونیورسٹی میں غیر ملکیوں کے لیے اسلامی علوم کی فیکلٹی میں ملائیشیا کے سیکنڈری اسکول کی ڈگری حاصل کرنے والے ملائیشین طلباء کے اندراج کو منظم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ معاہدے پر الازہر یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلامہ داؤد اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ جناب محمد حسن نے دستخط کیے۔
ملاقات کے اختتام پر، ملائیشیا کے وزیر اعظم شیخ الازہر کو اس لیکچر کے ترجمے کی ایک کاپی پیش کی جو آپ نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران ملائیشیا کی عوام کو دیا تھا۔ اسی طرح شیخ الازہر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو کتاب: " امام اکبر، پوپ، اور مشکل راستہ" گفٹ کی جو جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی تصنیف ہے۔