شیخ الازہر COP29 میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (COP29) کے فریقین کی کانفرنس کے انتیسویں اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے۔ یہ اس کانفرنس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے۔ یہ شرکت ایک سرکاری دعوت نامے کی بنیاد پر کی گئی ہے جو جمہوریہ آذربائیجان کے صدر جناب صدر الہام علییف نے گذشتہ جون میں قاہرہ میں مشیخۃ الازہر میں امام اکبر سے ملاقات کے دوران دی تھی۔
شیخ الازہر ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے بارے میں اسلام کے موقف اور اس بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کرہ ارض پر زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے اس سنگین مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں اور قیادت کے کردار کو بڑھانے میں مذہب کی آواز سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر خطاب کریں گے۔
یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حضرت امام اکبر اس شرکت کے موقع پر متعدد عہدیداروں، علما، دانشوروں اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ تاکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے وژن کو یکجا کرنے اور مشترکہ کوششوں کو متحرک کرنے کے مقصد کو حاصل کیا جائے، ان میں سرفہرست آب و ہوا کے مسائل اور جنگیں اور تنازعات ہیں جن کا آج ہماری دنیا مشاہدہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ امام اکبر نے گزشتہ سال متعدد مذہبی رہنماؤں اور قیادتوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں COP28 سے پہلے (دستاویز ضمیر کی پکار: ابوظہبی جوائنٹ اسٹیٹمنٹ برائے موسمیات) پر دستخط کیے تھے، انہوں نے تقدس مآب پوپ فرانسس کے ساتھ بین المذاہب پویلین کے پہلے ایڈیشن کے افتتاح میں آن لائن شرکت کی، جس کا اہتمام مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کیا ہے۔