شیخ الازہر کو متحدہ عرب امارات کے صدر اور ان کے نائبین کی طرف سے تعزیتی ٹیلیگرام موصول ہوئے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا تعزیتی پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ان کی بہن کی وفات پر ان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسی طرح امام اکبر کو یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نہیان ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم، اور صدارتی دفتر کے وزیر کی طرف سے بھی تعزیتی ٹیلی گرام موصول ہوئے،