فلسطینی صدر نے شیخ الازہر سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔

الرئيس الفلسطيني يعزي شيخ الأزهر في وفاة شقيقته.jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو عزت مآب صدر محمود عباس، صدر مملکت فلسطین کی طرف سے سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کا پیغام موصول ہوا جو بروز بدھ   انتقال کر گئیں تھیں۔   فلسطینی صدر نے اپنے ٹیلی گرام میں امام اکبر اور ان کے معزز خاندان سے اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہم آپ اور آپ کے معزز خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت سے ڈھانپے، اور نہیں جنت میں اعلیٰ ترین  سکونت بخشے، اور آپ کو، آپ کے پیاروں کو اور عزیز مصر کی اپنی رحمت اور عافیت سے حفاظت کرے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025