سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے فون کال کے ذریعے شیخ الازہر سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی

وزير الشؤون الإسلامية السعودي يعزي شيخ الأزهر في وفاة شقيقته عبر اتصال هاتفي .jpg

سعودی عرب میں اسلامی امور اور دعوت وارشاد کے وزیر محترم شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے ایک فون کال کے کے ذریعے عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی رحمتوں سے ڈھانپے، انہیں  اپنے کشادہ باغوں میں سکونت عطا فرمائے، اور ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر و سکون قرحمت فرمائے۔
اپنی طرف سے، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے سعودی وزیر برائے اسلامی امور کا اس نیک اقدام پر شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ انہیں بہترین اجر عطا فرمائے اور ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025