سادات کے سربراہ نے لکسر میں آستانہ طیب پر عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف کو ان کی بہن کی وفات پر تعزیت پیش کی

نقيب الأشراف يقدم واجب العزاء لفضيلة الإمام الأكبر  .jpeg

محترم جناب محمود الشریف، سادات کے سربراہ نے لکسر کے شہر قرنہ میں آستانہ طیب پرعزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے مرحومہ حاجہ سمیحہ کی وفات پر تعزیت کی۔
سادات کے سربراہ اور دیگر سادات نے امام اکبر اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
سادات کے سربراہ شیخ الازہر اور معزز آل طیب کے غم میں شریک ہوئے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں وسیع رحمت سے نوازے، اور اپنی وسیع جنت میں صالحین اور ابرار کے ساتھ انہیں ٹھکانہ دے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025