عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے ایوان نمائندگان کے سپیکر کونسلر حنفی جبالی کا اپنی بڑی بہن حاجہ سمیحہ طیب کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف کو کونسلر حنفی جبالی کی طرف سے ایک تعزیتی ٹیلی گرام موصول ہوا تھا، جس میں انہوں نے ان کی بہن کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنی کشادہ جنت کا مکین بنائے۔ اور معزز خاندان کو صبر اور تسلی عطا فرمائے۔