شیخ الازہر اسلامی - اسلامی مکالمہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بحرین روانہ

شيخ الأزهر يتوجَّه إلى البحرين للمشاركة في فعاليات مؤتمر الحوار الإسلامي الإسلامي .jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، مملکت بحرین میں اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس میں شرکت کے لئے منگل کے روز بحرین کی طرف روانہ۔ یہ کانفرنس 19 اور 20 فروری کو "ایک امت اور مشترکہ منزل" کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا انعقاد بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی سرپرستی میں ہو رہا ہے، اور اس کا انتظام جامعة الأزہر، بحرین کی اعلی اسلامی امور کونسل اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 400 سے زائد علمائے کرام، اسلامی رہنما، ماہرین اور دانشور شرکت کریں گے۔

یہ کانفرنس عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، کی بحرین میں نومبر 2022ء میں منعقد ہونے والے "بحرین مکالمہ فارم" میں کی گئی دعوت کے جواب میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں انہوں نے اسلامی امور کو مستحکم کرنے اور مسلمانوں کی وحدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ اس دورے کے دوران، عزت مآب امام اکبر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے، اور کانفرنس میں شریک بحرین کے حکماء اور علماء سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد اسلامی تعاون کو فروغ دینا، امت مسلمہ کو یکجا کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا، اور مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان قریب تر تعلقات قائم کرنا ہے۔
عزت مآب امام اکبر کانفرنس کے افتتاح کے دوران ایک اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ امت مسلمہ کی موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیں گے۔ کانفرنس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم صرف تقارب کے بیانیے تک نہ رہیں، بلکہ مشترکہ مسائل اور چیلنجز پر سمجھوتے تک پہنچیں۔ اس کا مقصد عالمی اسلامی علماء اور حکماء کے درمیان مستقل علمی مکالمے کا آغاز کرنا ہے، اور مسلمانوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے کی فضا کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کے لیے گفتگو کے نئے راستے تلاش کرنا، مختلف فرقوں کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے کے لیے علماء اور دینی رہنماؤں کے کردار کو مستحکم کرنا، اور نفرت انگیز بیانیوں کو رد کرنا اور باہمی احترام و تفاہم کو بڑھانا بھی اس کانفرنس کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025