شیخ الازہر نے جلیل القدر عالمِ بلاغت، پروفیسر ڈاکٹر محمود توفیق سعد رکن الازہر سنیر سکالرز کونسل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شيخ الأزهر ينعى العالم البلاغي الجليل الأستاذ الدكتور محمود توفيق سعد عضو هيئة كبار العلماء بالأزهر.jpeg

انہوں  نے دنیا کے کسی بھی معاملے کی طلب نہیں کی، بلکہ وہ علم کے حصول اور اس کے پھیلاؤ میں محنت کرتے  رہے۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب،  شیخ الازہر شریف، نے اللہ تعالی کے حضور اجروثواب کی نیت سے، اور عرب و اسلامی امت سے تعزیت کرتے  ہوئے، جلیل القدر عالمِ بلاغت، عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر محمود توفیق سعد جو کہ جامعہ ازہر میں بلاغت و نقد کے استاد اور  الازہر سنیر سکالرز کونسل کے رکن تھے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ جمعرات کے روز وفات پا گئے تھے، ایک ایسی زندگی گزارنے کے بعد جو علم کے لیے وقف تھی۔ ان کی پوری حیات قرآنِ کریم کی خدمت، علم و دین کے فروغ، نسلوں کی تربیت اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں مسلسل دعوتی جدوجہد سے معمور رہی۔


شیخ الازہر نے کہا کہ مرحوم عالمِ دین زبان و ادب کا ایک بحرِ بیکراں تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر علم کے دروازے کھولے، اور انہوں نے اپنے شاگردوں پر اسے کھلے دل سے لٹایا۔ انہوں نے طلباء کی خدمت اور تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ان کے شاگرد دنیا کے مختلف گوشوں میں علم پھیلا رہے ہیں۔ وہ بہترین عالم اور استاد تھے۔ مرحوم نے ازہری، اسلامی اور عربی علمی کتب خانوں کو اپنی تصنیفات اور علمی منصوبوں سے مالا مال کیا، جنہوں نے علماء اور طلبہ کی علمی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

شیخ الازہر نے اس بات کی بھی گواہی دی کہ مرحوم کا ضمیر پاکیزہ تھا، ان کی زبان شائستہ اور ان کا کلام ہمیشہ خیر پر مشتمل ہوتا۔ وہ جوانوں جیسا جذبہ اور بوڑھوں جیسی حکمت رکھتے تھے۔ انہوں نے کبھی دنیاوی طلب نہیں کی، بلکہ پوری زندگی علم کے حصول اور اس کے فروغ میں بسر کی۔

شیخ الازہر نے مرحوم کی فیملی، شاگردوں اور تمام علماء و طلباء علم کو دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو حسنِ قبولیت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے، ان کے اہل خانہ، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، اور ان کے جانے سے امتِ مسلمہ اور جامعہ ازہر کو جو نقصان ہوا ہے، اس کا بہتر بدل عطا فرمائے۔ "بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور بے شک ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025