گرینڈ امام نے سفیر یاسر عاطف، نائب معاون وزیر خارجہ کی تعزیت کی۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی رہتے ہوئے سفیر یاسر عاطف، نائب معاون وزیر خارجہ اور سپریم کونسل الازہر کے رکن کی تعزیت کی ، امام اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرحوم سفارت کاری میں ایک نمونہ اور ایک مثال تھے۔ انہوں نے الازہر کی خدمت اور اس کے مشن کی حمایت میں ناقابل فراموش کوششیں کیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں اپنی رحمت اور مغفرت سے ڈھانپے، اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ "إنا لله وإنا إليه راجعون".