شیخ الازہر نے طالبعلم محمد احمد حسن ازہری کی والدہ اور ان کے بچوں سے ملاقات کی. اور کہا کہ: یہ ایک مثالی ماں ہے، جس نے قربانی، محنت اور اللہ پر اعتماد کی ایک شاندار مثال پیش کی۔

شيخ الأزهر يستقبل والدة الطالب الأزهري محمد أحمد حسن.jpeg

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے نابینا طالبعلم "محمد احمد حسن" اور اس کی والدہ اور بہن بھائیوں سے ملاقات کی۔ محمد احمد حسن نے رمضان المبارک کے دوران جامع ازہر میں نماز تراویح کی امامت کی تھی۔
شیخ الازہر نے اس مثالی ماں کی خلوص دل سے تعریف و قدردانی کی، جنہوں نے قربانی، لگن اور اللہ پر اعتماد کی ایک عظیم مثال قائم کی، اور اپنے آپ کو مایوسی کی باتوں کے حوالے نہیں کیا اور اپنے بچوں کی تربیت قرآنِ کریم سے محبت اور اس کے معانی میں فہم و فراست پر کی۔ آج ان کی اولاد ایک قابلِ تقلید مثال بن چکی ہے، خاص طور پر ان کے نابینا بیٹے محمد کی شاندار کارکردگی اور جامع ازہر میں ہزاروں نمازیوں کی امامت اس کا ثبوت ہے۔

شیخ الازہر نے محمد کی انگریزی زبان سیکھنے کی خواہش کو سراہتے ہوئے اسے ازہر کے ماتحت لینگویجز کے ادارے میں داخل کرانے کی ہدایت دی، تاکہ وہ ایک ازہری داعی بن سکے، جو قرآن حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زبانوں پر بھی عبور رکھتا ہو۔

جب کہ "بیت الزکاة و الصدقات" نے اپنے بیان میں کہا کہ امام اکبر نے محمد کی چھوٹی بہن کے علاج کے لیے قاہرہ کے ایک ماہر طبی مرکز میں داخلے اور مکمل صحت یابی تک اس کی حالت کی نگرانی کی ہدایت بھی دی ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025