شیخ الازہر اور اعلیٰ تعلیم کے وزیرِ کی موجودگی میں جامعۃ الازہر اور عین شمس یونیورسٹی کے مابین پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت کے لیے تعاون کے پروٹوکول پر دستخط

شيخ الأزهر ووزير التعليم العالي يشهدان توقيع بروتوكول تعاون بين جامعتي الأزهر وعين شمس.jpeg

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے آج پروفیسر ڈاکٹر محمد ایمن عاشور، وزیرِ اعلی تعلیم و سائنسی تحقیق کا مشیخہ الازہر میں خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ضوینی وکیل الازہر، پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داوُد صدر جامعۃ الازہر، اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء زین العابدین صدر جامعہ عین شمس بھی موجود تھے۔
شیخ الازہر اور وزیرِ تعلیم نے جامعۃ الازہر اور جامعہ عین شمس کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تعاون کا مقصد مصر کا "ایجنڈا 2030" برائے پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہے، جو مارچ 2023 میں شروع کی گئی قومی حکمتِ عملی برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا حصہ ہے۔
اس پروٹوکول کا ہدف دونوں جامعات کا صنعتی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے تاکہ وہ پسماندہ علاقوں کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اس کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے گا جو دونوں جامعات کے منصوبوں اور صنعت کاروں کے ساتھ ممکنہ تعاون پر مبنی ہوگا۔
اس شراکت داری میں "حياة كريمة" (باوقار زندگی) قومی اقدام کے تحت تربیتی پروگراموں پر بھی توجہ دی جائے گی، جن میں سول سوسائٹی، مقامی رہنما، دیہی خواتین لیڈرز، اور کمیونٹی کی استعداد کار بڑھانے جیسے پہلو شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں، دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی سے متعلق عملی رہنما کتاب تیار کی جائے گی، جو نوجوانوں، خواتین، خاندانوں اور دونوں جامعات کے طلبہ رضا کاروں کے لیے مفید ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ملک کے ایک صوبے کی کئی دیہاتوں میں قومی سطح کا ایک جامع تحقیقی مطالعہ بھی مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025