شیخ الازہر کا مشیر عدلی منصور سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

اللہ کے فیصلے اور قضا و قدر پر کامل رضا کے ساتھ، عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف ، نے مصر کے سابق صدر، معزز مشیر عدلی منصور کو ان کے بھائی، جناب عادل منصور کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کی ہے، جو اپنے رب کے حضور منتقل ہو گئے۔
امام اکبر نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں نیک لوگوں میں جگہ عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور سکونِ قلب عطا فرمائے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025