چیچنیا
عزت مآب امام اکبر کی کانفرنس بعنوان: اہل سنت وجماعت کون ہیں؟ میں شرکت۔
اور عزت مآب امام اکبر نے چیچن صدر سے ملاقات کی، اور دونوں فریقوں نے مشترکہ اہتمام کے کئی امور پر بات چیت کی۔
آپ نے کانفرنس بعنوان: اہل سنت وجماعت کون ہیں؟ کے آغاز میں امت سے خطاب بھی کیا۔
دورہ کی سرگرمیوں کے ایک حصےمیں شیخ الازہر نے حاج کینٹ اسلامی یونیورسٹی اور حفظ قرآن کے مدرسہ "خیدی" کا دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر چیچن صدر نے امام اکبر کو ان کی اعتدال اور امن کو پھیلانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اعزازی شہریت کا میڈل دیا ۔ دورے کے دوران امام اکبر کا سرکاری اور عوامی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا، کیونکہ وہ چیچنیا کا دورہ کرنے والے پہلے شیخ الازہر تھے۔ ہوائی اڈے پر چیچن صدر رمضان قدیروف، اور رہنماؤں اور علماء کے ایک وفد اور چیچن عوام نے ان کا استقبال کیا۔