نائیجیریا
امام اکبر نے نائیجیریا کا سرکاری دورہ کیا ۔
امام اکبر کے دورہ نائجیریا کی اہمیت؛ یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افریقی ممالک میں سے ایک ہے۔ اور یہ داعش کے وفادار دہشت گرد گروپ "بوکو حرام" کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہے ۔ دورے کے دوران، امام طیب نے دارالحکومت ابوجا میں واقع صدارتی محل میں نائجیریا کے صدر محمد بخاری اور نائب صدر یمی اوسینباجو سے ملاقات کی، اور انہوں نے انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ۔ انھوں نے ابوجا میں ایک بین الاقوامی پریس کانفرنس کی، جس کے دوران انھوں نے انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے اور حقیقی اسلامی مذہب کو پھیلانے کے لیے الازہر کے اصرار کی تصدیق کی۔
جیسے انہوں نے براعظم افریقہ کی اقوام اور پوری دنیا کے مسلمانوں سے ایک خطاب کیا جس کا عنوان تھا: "اسلام امن کا مذہب ہے"۔ اور نائجیریا کے حکام نے اس کا بہت سے مقامی لہجوں میں ترجمہ کیا ۔ آپ نے "ابوجا" شہر میں "بوکو حرام" گروپ کے حملوں سے متاثر ہونے والے پناہ گزین کیمپ کا بھی دورہ کیا۔