انڈونیشیا
انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر گرینڈ امام نے کئی دن گزارے۔
گرینڈ امام نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتویں اجلاس کی سربراہی کی ، اور عالمی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس
کے تیسرے اجتماع کی بھی صدارت کی۔
اس دورے پر انڈونیشیا میں تمام سرکاری ، میڈیا اور قومی سطحوں پر بہت زیادہ اہتمام کیا گیا۔ اور انڈونیشیا کی حکومت اور لوگوں کی طرف سے عزت مآب امام اکبر کا پُرجوش استقبال دیکھنے میں آیا، انڈونیشیا کے صدر "گوکو وڈوڈو" ، نے شیخ الازہر کا استقبال کیا۔ جہاں انہوں نے ازہر اور ریاست انڈونیشیا کے مابین تعاون کے مختلف طریقوں پر غور کیا انہوں نے انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کالا کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کے متعدد سینئر اسکالرز اور مبلغین سے بھی ملاقات کی۔
امام اکبر نے انڈونیشیا کو ایشیائی براعظم اور پوری دنیا میں مسلمانوں سے خطاب کا ایک منبر بنایا۔ انہوں نے دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا یونیورسٹی سے ایک عالمی خطاب بھی کیا۔
گرینڈ امام نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتویں اجلاس کی سربراہی کی ، اور عالمی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس انڈونیشیا برانچ کے تیسرے اجتماع کی بھی صدارت کی۔
اور معاشروں میں اعتدال، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے میں ان کی علمی اور مذہبی کوششوں کو سراہتے ہوئے، اور ان کی علمی، مذہبی اور روحانی حیثیت اور اس کی قابل احترام شراکت پر فخر کرتے ہوئے مولانا ملک ابراہیم حکومتی یونیورسٹی نے گرینڈ امام کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔