کویت
امام اکبر کی "کویت، اسلامی ثقافت کا دارالحکومت 2016" کی تقریب میں شرکت۔
عزت مآب امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر ریاست کویت تشریف لے گئے؛ جہاں انہوں نے "کویت، اسلامی ثقافت کا دارالحکومت 2016" کے جشن میں شرکت کی۔ اور یہ ازہر شریف کے میڈیا سنٹر نے ایک پریس بیان میں کہا: کہ اس جشن میں اسلامی ثقافت کو پھیلانے، اس کے مندرجات کی تجدید، اس کے پیغام کو زندہ کرنے، اسلامی تہذیب کو لافانی بنانے اور اس تہذیب کی انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے کئی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اقوام اور معاشروں کے درمیان بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔